پاکستان میں فلم بنانے کے لیے ٹیکس چھوٹ کی مراعات دینے کی ضرورت ہے ،ْمریم اور نگزیب

فلم فیسٹیول سے ایران کیثقافت کو سمجھنے میںمدد ملے گی ،ْایرانی سفیر مہدی ہنر دوست

پیر 11 دسمبر 2017 18:15

پاکستان میں فلم بنانے کے لیے ٹیکس چھوٹ کی مراعات دینے کی ضرورت ہے ،ْمریم ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2017ء) وزیر مملکت برائے اطلاعات ونشریات مریم اور نگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان میں فلم بنانے کے لیے ٹیکس چھوٹ کی مراعات دینے کی ضرورت ہے۔ پیر کو وزیر مملکت اطلاعات نے پی این سی اے میں منعقدہ ایرانی فلم فیسٹیول کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ فیسٹول منعقد کر نے پر ایرانی سفارتخانے کے مشکور ہیں ،ْ پاکستان فلم انڈسٹری کی بحالی کے لیے کوشاں ہیں انہوںنے کہا کہ ایرانی سینما میں ثقافتی عکس کو نمایاں طور پر دکھایاجا رہا ہے ۔

وزیر مملکت نے کہا کہ پاکستانی فلم انڈسٹری میں کلچر اور ثقافت کی ترویج کیلئے تجربہ موجود ہے انہوںنے کہا کہ پاکستان میں فلم بنانے کے لیے ٹیکس چھوٹ کی مراعات دینے کی ضرورت ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ 60اور 70کی دہائی ہماری فلم انڈسٹری کا سنہری دور تھا ۔وزیر مملکت اطلاعات نے کہا کہ پچھلے چار سال میں حکومت نے قیام امن کے لیے دہشت گردی کی کمر توڑ دی ہے انہوںنے کہا کہ فلمی صنعت کی بحالی کیلئے وزارت اطلاعات کام کر رہی ہے۔

انہوںنے کہاکہ ایرانی فلموں میں خاندانی اقدار کو نمایاں طور پر دکھایا جا تا ہے ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی سفیر نے کہا کہ ایرانی فلم فیسٹیول کا پاکستان میں آغاز باعث اعزاز ہے ۔انہوںنے کہا کہ ایرانی فلموں کی ترویج اصل میں ہمارے اقدار کا تحفظ ہے۔مہدی ہنر دوست نے کہا کہ ایران پاکستان کے ساتھ ثقافتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانا چاہتا ہے ۔انہوںنے کہا کہ فلم فیسٹیول سے ایران کیثقافت کو سمجھنے میںمدد ملے گی۔

متعلقہ عنوان :