نیوزی لینڈ کیخلاف ایک روزہ میچز کی سیریز کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کے اعلان سے قبل کھلاڑیوں کا فٹنس ٹیسٹ لینے کا فیصلہ

لاہور میں دو روزہ کیمپ لگایا جائیگا،ممکنہ کھلاڑیوں میں شامل صہیب مقصود، عماد وسیم، رومان رئیس اور شاداب خان کی شرکت فٹنس سے مشروط

پیر 11 دسمبر 2017 18:09

نیوزی لینڈ کیخلاف ایک روزہ میچز کی سیریز کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کے اعلان ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2017ء) نیوزی لینڈ کے خلاف ایک روزہ میچز کی سیریز کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کے اعلان سے قبل کھلاڑیوں کا فٹنس ٹیسٹ لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 ایک روزہ میچز کی سیریز کا پہلا میچ6جنوری کو کھیلا جائے گا -دورہ نیوزی لینڈ کے لئے قومی ٹیم کا اعلان پیر کے روز متوقع تھا جو تاخیر کا شکار ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق ٹیم مینجمنٹ نے دورہ نیوزی لینڈ کے لئے ٹیم کے اعلان سے قبل کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ لینے کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے لاہور میں دو روزہ کیمپ بھی لگایا جائے گا ۔دورہ نیوزی لینڈ کے لئے ممکنہ کھلاڑیوں میں شامل صہیب مقصود، عماد وسیم، رومان رئیس اور شاداب خان کی شرکت فٹنس سے مشروط کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

نیوزی لینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے 15رکنی ٹیم کو حتمی شکل دیدی گئی۔

ان فٹ عثمان شنواری کی جگہ ٹیم میں محمد عامر کی واپسی کا امکان ہے جبکہ اظہر علی کے لئے احمد شہزاد کو جگہ خالی کرنا ہوگی۔اظہر علی گھٹنے کی انجری کے باعث سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز سے باہر ہوگئے تھے۔سری لنکا کے خلاف سیریز میں زبردست کارکردگی دکھانے والے نوجوان امام الحق بھی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔ذرائع کے مطابق نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے لئے 15رکنی سکواڈ ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہوسکتی ہے جن میں سرفراز(کپتان)، فخر زمان، اظہر علی، محمد حفیظ، بابر اعظم، شعیب ملک، عماد وسیم، شاداب خان، فہیم اشرف، حسن علی، رومان رئیس، جنید خان، حارث سہیل، امام الحق اور محمد عامر شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :