طورخم بارڈر پر افغانستان سے آنیوالی گاڑی سے خاصہ دار فورس نے 5 کلوگرام آئس برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا

پیر 11 دسمبر 2017 18:05

لنڈی کوتل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2017ء) طورخم بارڈر پر افغانستان سے آنے والی گاڑی سے پولیٹکل انتظامیہ کے خاصہ دار فورس نے 5 کلوگرام آئس برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا ۔

(جاری ہے)

سرکاری ذرائع کے مطابق افغانستان سے خالی ٹرک نمبر5658NGRکے خفیہ خانوں سے مذکورہ بدنام زمانہ منشیات آئس کو پاکستان اسمگل کیا جارہا تھا کہ وہاں پر موجود صوبیدار سفیراللہ شنواری اورسپاہی آیاز خان و شکیل افریدی نے ہمراہ کارروائی کرکے آئس قبضہ میں لے لیا بعدازاں گرفتار ملزم عمران سکنہ گردی افغانستانکو بھی چالان کرکے مزید کارروائی کیلئے لنڈی کوتل حوالات منتقل کردیا گیا۔

یادرہے کہ مذکورہ خاصہ دار پارٹی نے چند روز قبل بھی سینکڑوں کلوگرام چرس اور ہیروئن برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کیا تھا۔جبکہ طورخم بارڈر پر افغانستان سے انے والے گاڑیوں کی چیکنگ مزید سخت کر دی گئی۔