سعودی عرب ، ایشیائی نرسوں نے جعلی کاغذات کا استعمال کرکے ملازمت حاصل کی

Sadia Abbas سعدیہ عباس پیر 11 دسمبر 2017 18:01

سعودی عرب ، ایشیائی نرسوں نے جعلی کاغذات کا استعمال کرکے ملازمت حاصل ..
جدہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11 دسمبر 2017ء) مقامی ذرائع کے مطابق سعودی عرب میں ملازمت کے حصول کے لیے ایشیائی نرسوں نے کام میں مہارت کے جعلی کاغذات کا استعمال کیا۔ سعودی حکام کا کہنا ہے کہ ان نرسوں میں سے زیادہ تر کا تعلق بھارت سے تھا اور باقیوں کا فلپائن سے ۔ حکام کا مزید کہنا تھا ان تمام نرسوں کو ائیر پورٹ داخل ہوتے ہوئے اور بعض کو ائیر پورٹ سے جاتے ہوئے گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ریاست میں وزرت صحت کے نرسوں کے کاغذات کی جانچ پڑتال کرنے والے ڈیپارٹمنٹ نے ان نرسوں کے کاغذات میں ہیرا پھیری کی نشاندہی کہ اور ائیرپورٹ انتظامیہ کو خبردار کیا۔ ادراوں نے ان نرسوں کو تجربے کئ بنیاد پر ملازمت پر رکھا تھا اور ان تمام نرسوں نے تجربے کا ثبوت دکھانے کے لیے جعلی کاغذات کا استعمال کیا اور ملازمت حاصل کر لی۔

(جاری ہے)

سرکاری ذرائع کا کہنا تھا کہ ان جعلی نرسوں کی وجہ سے ریاست میں موجود قابل نرسوں کے ملازمت کے حقوق غضب ہوئے ہیں۔

جن نرسوں کو اس جرم کا مرتکب پایا گیا ہے انھیں مکہ ، ریاض القاسم اور ریاست کے باقی کے علاقوں کی جیلوں میں قید کر دیا گیا ہے ۔ عدالت نے حکم دیا ہے کہ انھیں اپنی اپنی سزا مکمل کرنے کے بعد ملک بدر کر دیا جائے اور ائیرپورٹ انتظامیہ اس بات خاص خیال رکھیں کہ یہ تمام خواتین دوبارہ ریاست میں دخل نہ ہو پائیں۔

متعلقہ عنوان :