Live Updates

عمران خان نے سی پیک سے متعلق چین کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کروا دی

چیئرمین پی ٹی آئی سےچینی کمیونسٹ پارٹی کےوفد کی ملاقات،دوطرفہ تعلقات پرتبادلہ خیال،غربت اورکرپشن کیخلاف چین کے اقدامات قابل تعریف ہیں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 11 دسمبر 2017 17:47

عمران خان نے سی پیک سے متعلق چین کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کروا دی
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11 دسمبر2017ء) : تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے چینی کمیونسٹ پارٹی کے وفد نے ملاقات کی،جس میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی امورپرتبادلہ خیال کیاگیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آج اسلام آباد میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے انٹرنیشنل ڈیپارٹمنٹ کے وزیروانگ کی قیادت میں چینی کمیونسٹ پارٹی کے وفد نے ملاقات کی۔

جس میں دوطرفہ تعلقات پربات چیت کی گئی۔

(جاری ہے)

اس موقع پرملاقات میں پاکستان میں تعینات چینی سفیربھی چینی وفدکے ہمراہ تھے۔چینی وفد نے عمران خان کودورہ چین کی دعوت دی۔جس پرعمران خان نے دورہ چین کی دعوت قبول کرلی ہے۔ملاقات میں سی پیک منصوبے کابھی جائزہ لیاگیا۔عمران خان نے سی پیک سے متعلق وفد کو مکمل تعاون کایقین دلایا۔اس موقع پرعمران خان نے کہا کہ غربت کے خاتمے کیلئے چین کے اقدامات قابل تعریف ہیں جبکہ کرپشن پرقابو پاکرچین نے ایک مثال قائم کی ہے۔کرپشن کے خلاف چین کے اقدامات کوسراہتے ہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات