سعودی عرب ، بچے کو قتل کرکے صحن میں دفن کرنے والی 60 سالہ خاتون کو جیل کی سزا

Sadia Abbas سعدیہ عباس پیر 11 دسمبر 2017 17:31

سعودی عرب ، بچے کو قتل کرکے صحن میں دفن کرنے والی 60 سالہ خاتون کو جیل ..
جازان (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11 دسمبر 2017ء) مقامی ذرائع کے مطابق سعودی عرب کی جازان کی جنرل کورٹ نے بچے کو قتل کرکے اپنے گھر کے صحن میں دفن کرنے والی 60 سالہ خاتون کو 14برس قید کے بعد جازان سے باہر زندگی گزارنے کا حکم جاری کردیا۔

(جاری ہے)

عدالت نے جب خاتون سے پوچھا کی اسنے ایسا کیوں کیا اور بچے کو قتل کرنے کی اسکی وجہ کیا تھی تو خاتون کے پاس اسکا کوئی معقول جواز نہیں تھا ۔

تاہم خاتون نے عدالت کو بتایا کہ اسے اپنے اس عمل پر شرمندگی ہے اور اس نے مزید کہا کہ میں نے اپنے لئے مستقل بنیادوں پر ایک آفت مسلط کرلی ہے۔ مقتول کے وارثوں نے قصاص سے دستبرداری کی شرط یہی رکھی تھی کہ قاتل خاتون کو جازان سے باہر کردیا جائے۔ اس لیے عدالت نے خاتون کو 14 سال جیل کی سزا کے بعد جازان سے بے دخل کرنے کا حکم سنایا ہے۔

متعلقہ عنوان :