بلاول بھٹو زرداری لاہور پہنچ گئے،تین روز قیام کرینگے

پیر 11 دسمبر 2017 17:38

بلاول بھٹو زرداری لاہور پہنچ گئے،تین روز قیام کرینگے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2017ء) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری لاہور پہنچ گئے ۔ بتایا گیاہے کہ بلاول بھٹو لاہور میں تین روز قیام کے دوران رہنمائوں سے ملاقاتیں کرکے مجموعی سیاسی صورتحال اورپارٹی امور کے حوالے سے تبادلہ خیال اور آئندہ کی حکمت عملی مرتب کرینگے۔

(جاری ہے)

بلاو ل بھٹو 15دسمبر کو لاہور سے ملتان جلسے کیلئے روانہ ہوں گے۔