پاکستان پہلے سے کہیں محفوظ اور بہتر ہے یہاں غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ اس بات کا عملی ثبوت ہے‘ملک رفیق رجوانہ

پاکستان کے خلاف غلط پراپیگنڈہ کرنے والے یہاں آکر دیکھیں کہ کس طرح پاکستان کا بچہ بچہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں نبرد آزما ہے پاکستان پرامن ایٹمی طاقت ہے اپنے تمام ہمسایوں سے برابری کی سطح پر تعلقات کا خواہاں ہے خطے کے امن کو اولین ترجیح دیتا ہے‘گورنر پنجاب

پیر 11 دسمبر 2017 17:38

پاکستان پہلے سے کہیں محفوظ اور بہتر ہے یہاں غیر ملکی سرمایہ کاری میں ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2017ء) گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے کہا ہے کہ پاکستان ایک پر امن ملک ہے جس نے نہ صرف خطے بلکہ دنیا کے امن کے لیے لاتعدادقربانیاں دی ہیں اور اب وقت آگیا ہے کہ اقوام عالم تنگ نظری سے نہیں بلکہ وسیع القلبی سے ان قربانیوں کو تسلیم کرے،پاکستان کے خلاف غلط پراپیگنڈہ کرنے والے یہاں آکر خود دیکھیں کہ کس طرح پاکستان کا بچہ بچہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں نبرد آزما ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان نیوی وار کالج میں شرکت کرنے والی94 رکنی وفد سے گفتگو کے دوران کیا جنہوں نے گورنر ہاؤس لاہور میں ان سے ملاقات کی -گورنرپنجاب نے کہا کہ ملک کی موجودہ قیادت کی موثر حکمت عملی سے امن و امان کی صورت حال بہتر ہوئی ہے اور صرف شمالی علاقہ جات کا دورہ کرنے والوں کی تعداد میں گذشتہ دو برس کے دوران کئی گنا اضافہ ہوا ہے - انہو ںنے کہا کہ ملک میں انفراسٹرکچر کے شعبے کی ترقی کے لیے جتنے منصوبے موجودہ دور میں شروع کیے گئے ان کی مثال ماضی میں نہیں ملتی اور میٹرو بس سروس اورنج لائن سمیت دیگر عوامی منصوبوں سے لوگو ں کی زندگی میں بہتری آئی ہی- انہوں نے کہا کہ پاکستان کی بقاء جمہوریت کے تسلسل اور شفاف احتساب سے وابستہ ہے اوردہشت گردی ،انتہا پسندی اور کرپشن پر پوری قوم پرعزم اور تمام سیاسی جماعتیںیکجا ہیں۔

(جاری ہے)

گورنر پنجاب نے کہاکہ پاکستان پرامن ایٹمی طاقت ہے اوراپنے تمام ہمسایوں سے برابری کی سطح پر تعلقات کا خواہاں ہے اور خطے کے امن کو اولین ترجیح دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی ایک عالمی مسئلہ ہے اور پاکستان نے اس پر قابو پانے کے لیے نہ صرف بین الاقوامی کنونشن کو یقینی بنایا ہے بلکہ موثر قانون سازی بھی کی ہے - انہو ںنے کہا کہ زراعت کے شعبے کی ترقی کے لیے کیے جانے والے اقدامات کے نیتجے میں کسان خوشحال ہوا ہے اور آج انہیں اپنی اجناس کی بہتر قیمت مل رہی ہے ا۔

س موقع پر گورنر پنجاب نے کورس میں شرکت کرنے والے ملکی و غیر ملکی افسران کے سوالات کے جوابات بھی دیے -تعلیم کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں گورنرپنجا ب نے کہا کہ پاکستان میں اعلی تعلیم کے فروغ کے لیے سرکاری اداروں کے ساتھ نجی شعبوں کا کردار بھی قابل تحسین ہے تاہم تعلیم کے معیار پر کوئی سمجھوتہ کیے بغیر ہائیر ایجوکیشن کمیشن جیسے ادارے اس کی مکمل چیک اینڈ بیلنس کر رہے ہیں - ایک اور سوال کے جواب میں انہو ںنے کہا کہ لاہور پاکستان کا ایک اہم تاریخی اور ثقافتی شہر ہے اور اس کے اتاریخی حسن کوبرقرار رکھنے کے لیے والڈ سٹی اتھارٹی قائم کی گئی ہے جو اس قیمتی ورثے کو محفوط بنانے کے لیے عملی طور پر کوشاں ہے - انہو ںنے کہا کہ آج پاکستان پہلے سے کہیں محفوظ اور بہتر ہے اور یہاں غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ اس بات کا عملی ثبوت ہے -فد کے شرکاء نے لاہور کے اپنے دورے کو تاریخی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کورس سے نہ صرف ان کی پیشہ وارانہ صلاحیتو ں میں اضافہ ہوا بلکہ لاہور کادورہ ان کے کیرئر کا بہترین وقت ہے -پاکستان نیوی وار کالج میں تربیت حاصل کرنے والے افسران کا تعلق پاکستان،بحرین،بنگلہ دیش،چین، مصر،انڈونیشیا،عراق،ملائشیا،اومان،فلسطین،قطر، سعودی عرب،جنوبی افریقہ،سری لنکا،سوڈان اور متحدہ عرب امارات سے ہے۔

قبل ازیں رومانیہ کے سفیر نکولی گویا سے ملاقا ت کے دوران گورنر پنجاب نے کہا کہ سی پیک منصوبے پر کامیابی سے عملدرآمد کے بعد پاکستان بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے لیے پہلی ترجیح بن گیا ہے اور حکومت اس سلسلے میں انہیں سازگار ماحول فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے -انہوں نے کہا کہ سی پیک خطے میں ایک گیم چینجر ثابت ہو گا جس پر ہمارے مخالفین حواس باختہ ہو کر منفی پراپیگنڈہ کر رہے ہیں تاہم پاکستانی قوم ، افواج اور سیاسی قیادت اس کی کامیابی کے لیے پرعزم ہیں - انہو ںنے کہا کہ اب کوئی بھی ملک تنہا آگے نہیں بڑھ سکتا اس اقوام عالم میں تجارتی و کاروباری سرگرمیوں کے لیے دوست ممالک کا انتخاب کرنا ہو گا اور یہ ہماری کامیاب سفارتی پالیسیوں کا نتیجہ ہے کہ آج دنیا کا ہر بڑا ملک ہمارے ساتھ دوطرفہ تعاون کو نئی بلندیوں پر لے جانے کا خواہاں ہے -رومانیہ کے سفیر نے پاکستان اور رومانیہ کے دوران دوطرفہ تعاون کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے اسے مزید فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا -