روسی صدر میر پیوٹن نے شام سے روسی فوجیں واپس بلانے کا اعلان کردیا

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 11 دسمبر 2017 17:15

روسی صدر میر پیوٹن نے شام سے روسی فوجیں واپس بلانے کا اعلان کردیا
ماسکو(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11 دسمبر2017ء) : روسی صدور ولادی میر پیوٹن نے شام سے روسی فوجیں واپس بلانے کااعلان کردیا ہے،جبکہ میرپیوٹن نے باغی شدت پسندوں کیخلاف مزید کارروائی کا اشارہ بھی دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق روس کے صدر میر پیوٹن نے شام میں روسی فضائیہ کے اڈے کا دورہ کیا۔ اس موقع پرانہوں نے شام سے روسی افواج کے جزوی انخلاء کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔

(جاری ہے)

روسی صدر نے کہا کہ شدت پسندوں کا شکار ہونے والے مظلوم شامی شہریوں کی بے دریغ قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔روسی صدر پیوٹن نے خبردار کیا ہے کہ شام میں باغی اگر پھر سراٹھائیں گے تو انہیں ایسے فضائی حملوں کا سامنا کرنا پڑے گا کہ جس کی مثال تاریخ میں نہیں ملے گی۔ واضح رہےروس کے صدر میرپیوٹن نے مارچ 2016ء میں شام سے فوج کے انخلاء کا عندیہ دیا تھا۔ تاہم اب انہوں نے فوج کے انخلاء کا حکم دے دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :