دبئی امارات ائیر لائن، چھٹیوں میں سفر کرنے والوں کو انتباہ

Sadia Abbas سعدیہ عباس پیر 11 دسمبر 2017 17:13

دبئی امارات ائیر لائن، چھٹیوں میں سفر کرنے والوں کو انتباہ
دبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11 دسمبر 2017ء) مقامی ذرائع کے مطابق دبئی کی امارات ائیر لائن نے چھٹیوں میں سفر کرنے والے لوگوں کو خبردار کر دیا ۔ امارات ائیر لائن نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ سردیوں کی چھٹیوں میں لوگوں کی بڑی تعداد سفر کرتی ہے جسکی وجہ سے یہ مسافروں کے اعتبار سے سال کا مصروف ترین حصہ ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

ائیرلائن ترجمان کا کہنا تھا کہ اس ویک اینڈ پر 420,000 سے زائد مسافروں کا دبئی ائیر پورٹ کے ٹرمینل نمبر 3 سے گزرنے کا امکان ہے اس لیے اگر کوئی بھی شخص اس ویک اینڈ پر سفر کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے تو وہ ائیر پورٹ وقت سے کافی پہلے پہنچ جائے کیونکہ رش کے باعث دیر ہونے کے امکانات کافی ہیں۔

اس کے علاوہ ائیرپورٹ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ 15 دسمبر دبئی ائیر پورٹ کا سب سے مصروف ترین دن ہو گا۔
سفر پر جانے والے حضرات نوٹ کر لیں کہ امارات ائیر لائن کا کہنا ہے کہ روانگی کے دروازے وقت سے 90 منٹ پہلے کھول دئیے جائیں گے ۔ ہر فلائٹ کے اڑنے سے 45 منٹ پہلے بورڈنگ شروع کر دی جائے گی اور روانگی سے 20 منٹ قبل پروازوں کے دروازے بند کر دئیے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :