دبئی روڈ اور ٹرانسپورٹ اتھارٹی ، ٹول گیٹس پر ویلیوایڈڈ ٹیکس ادا نہیں کرنا ہو گا

Sadia Abbas سعدیہ عباس پیر 11 دسمبر 2017 17:13

دبئی روڈ اور ٹرانسپورٹ اتھارٹی ، ٹول گیٹس پر ویلیوایڈڈ ٹیکس ادا نہیں ..
دبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11 دسمبر 2017ء) دبئی روڈ اور ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے رہائشیوں کے لیے خوشخبری ہے کیونکہ سالک (ٹول گیٹس ) اور عوامی نقل و حمل پر ویلیوایڈڈ ٹیکس نافذ نہیں ہو گا۔

(جاری ہے)

دبئی روڈ اور ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے یہ اعلامیہ ان تمام افواہوں کے نیتجے میں جاری کیا جو کہ سوشل میڈیا پر تیزی سے پھیل رہی ہیں کہ جنوری 2018 سے متحدہ عرب امارات میں نافذ ہونے والا ویلیوایڈڈ ٹیکس سالک پر بھی نافذ ہو گا۔

اتھارٹی نے مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ عوامی ٹرانسپورٹ کو جس میں بسیں ، میٹرو ، ٹریم اور میری ٹائم ٹرانسپورٹ شامل ہیں کو ویلیوایڈڈ ٹیکس سے استثنیٰ حاصل ہے۔ دبئی میں اس وقت سات سالک گیٹس موجود ہیں اور ایک دفعہ سالک گیٹ سے گزرنے پر سمارٹ سسٹم کے ذریعے 4 درہم چارج کیے جاتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :