Live Updates

پیپلزپارٹی کے مقامی رہنماؤں کی امیر بخش بھٹو سے ملاقات ،تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان

پیر 11 دسمبر 2017 17:25

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما امیر بخش خان بھٹو سے ان کے گاؤں میرپور بھٹو قافلوں کی صورت میں پہنچ کر ملاقات کرکے تحصیل رتوڈیرو کے تین مختلف گاؤں بنگل دیرو شہر کے مختلف محلوں کے پی پی پی رہنماؤں کلیم اللہ بھٹو، حسام الدین بھٹو، مقصد بھٹو، فیاض حسین بھٹو، عدیل علی بھٹو، سلمان علی بھٹو، عرفان علی بھٹو، وقار علی بھٹو، رفیق احمد بھٹو، بابر علی بھٹو، نبیل خان بھٹو، ابراہیم علی بھٹو، اشفاق احمد بھٹو، عارف علی بھٹو، زوہیب علی بھٹو، ایاز حسین بھٹو، عصیب علی بھٹو، دانش علی بھٹو، عامر علی بھٹو، کاشف علی بھٹو، شر گاؤں کے پی پی پی رہنماؤں دلشیر علی شر، ظفر عباس شر، خیرو دیرو گاؤں کے وڈیرو عاشق حسین منگی، مختیار علی کوری، علی گل منگی، دیدار علی منگی، نثار احمد کلہوڑو، قیصر خان ھکڑو، محمد حسن دایو، عاشق علی شیخ، انور خان کنگو، نصیر محمد کلہوڑو، رکھیل خان گچل اور نواب خان ہلیو نے اپنی اپنی برادریوں کے سینکڑو افراد کے ہمراہ پیپلز پارٹی کو الوداع کہہ کر پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔

(جاری ہے)

اس موقعے پر سابق ڈپٹی اٹارنی جنرل وکیل عبدالستار بھٹو، وکیل عبدالوہاب بھٹو، سیٹھ حسین بھٹو، وڈیرو خان محمد بھٹو، ارشاد علی بھٹو، سید برکت شاہ، عبدالنبی بھٹو،حمیر لطف بھٹو، عامر علی بھٹو و دیگر پارٹی رہنما موجود تھے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :