لاڑکانہ، قمبر میں 25سالہ نوجوان کی خودکشی کی کوشش ،تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل

پیر 11 دسمبر 2017 17:25

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2017ء) قمبر کے گاؤں میتلا کا رہائشی 25 سالہ نوجوان صابر بھنگر نے گھر کے اندر زہریلی دوا پے کر خودکشی کی کوشش کی جسے ورثا نے بیہوشی کی حالت میں چانڈکا اسپتال کے شعبہ حادثات منتقل کیا جہاں نوجوان کو طبی امداد دے کر ہوش میں لایا گیا۔

(جاری ہے)

ڈاکٹروں کے مطابق نوجوان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔ اس موقع پر نوجوان کے بھائی اسد اللہ بھنگر نے بتایا کہ 10 روز قبل میرا بھائی صابر روزگار کے سلسلے میں دبئی کیا ہوا تھا جہاں سے واپسی کے بعد اب دوبارہ وہاں جانے کے لیے ضد کر رہا ہے ہمارے منع کرنے پر اس نے زہریلی دوا پے کر خودکشی کی کوشش کی ہے۔