چنیوٹ،تھانہ چناب نگر پولیس کا مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن ،سو سے زائد مشکوک افراد کی بائیو میٹرک تصدیق، تلاشی لی گئی

پیر 11 دسمبر 2017 17:21

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2017ء) تھانہ چناب نگر پولیس نے مختلف علاقوں میں ٹارگٹڈ سرچ آپریشن کیا ۔ دوران سرچ آپریشن ایک سو سے زائد مشکوک افراد کی بائیو میٹرک تصدیق اور فزیکل چیکنگ کی گئی ۔ سرچ آپریشن میں پولیس اور ایلیٹ فورس کی بھاری نفری شامل ہوئی ۔

(جاری ہے)

سرچ آپریش کے دوران چناب نگر پولیس کو دوہرے قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری ملزم نظر خان کو گرفتار کیا گیا۔

اشتہاری ملزم نظر خان نے 2015 میں ولائت اور امبرین بی بی کو قتل کیا تھا ۔ علاوہ ازیں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے دیگر مختلف مقدمات میں مطلوب اشتہاریوں سمیت ناجائز اسلحہ ومنشیات برآمد ہونے پر 20 ملزمان کو گرفتار کیا۔ گرفتار ملزمان کیخلاف مقدمات درج کر کے حسب ضابطہ کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :