پاک چین دوستی باہمی احترام اور اعتما د کی مضبوط بنیادوں پر استوار ہے ،ْسر دار ایاز صاد ق
دونوں ممالک مشترکہ اقتصادی اور تر قیاتی منصوبوں کے ذریعے خطے کے عوام کی خوشحالی کیلئے مصروف عمل ہیں ، سپیکر قومی اسمبلی سے اعلی سطحی چینی وفد سے گفتگو
پیر 11 دسمبر 2017 17:20
(جاری ہے)
چین تاریخی دوستی تعاون اور شراکت داری کے ایک نئے دور میں داخل ہو چکی ہے ۔انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ چینی وفد کا حالیہ دورہ پاکستان موجود ہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے میں اہم پیش رفت ثابت ہو گا ۔
سر دار ایاز صادق نے کہا کہ پاکستان ہر آزمائش پر پورا اترنے والے دوست ملک چین پر بھر پور اعتماد کرتا ہے اور دونوں دوست ممالک علاقائی معاملات پر یکساں موقف کے حامل ہیں ۔سپیکرنے کہا کہ پاک۔چین اقتصادی راہداری منصوبہ جو ایک بڑا اور انتہائی اہم منصوبہ ہے پاکستان اس پر موثر انداز میںعمل درآمد کو ممکن بنانے اور اس کی بروقت تکمیل کے لیے پر عزم ہے ۔انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک مشترکہ اقتصادی اور تر قیاتی منصوبوں کے ذریعے خطے کے عوام کی خوشحالی کے لیے مصروف عمل ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان رابطو ں کو فروغ دے کرچین کے علاقائی اور عالمی انضمام کے و یژن کی مکمل حمایت کرتا ہے اور ون بیلٹ ون روڈ کے منصوبے کے ابتدائی شر اکت داروں میں ہے ۔وفد کے شرکا ء کو 23سے 26دسمبر تک اسلا م آباد میں منعقد ہو نے والی سپیکر ز کا نفرنس سے آگا ہ کر تے ہو ئے سپیکر قومی اسمبلی سر دار ایاز صادق نے کہا کہ مذکو رہ کا نفرنس سے مضبو ط شراکت داری کے ذریعے خطے کے ممالک میں تر قی اور خوشحالی کے ایک نئے دور کا آغاز ہو گا اور یہ کا نفرنس دہشت گردی کے نا سور پر قابو پا نے میں بھی معاون ثابت ہو گی ۔انہو ں نے مزید بتایا کہ کا نفرنس میں شر کت کے لیے چین ،روس،ترکی ،ایر ان اور افغانستان کے سپیکر ز کو مدعو کیا گیا ہے۔ اسسٹنٹ منسٹر آف انٹرنیشنل ڈیپارٹمنٹ آف سنٹرل کمیٹی آف کیمونسٹ پارٹی آف چائنہ وانگ یاجون نے کہا کہ چین کے اسٹرٹیجک شماروں میں پاکستان کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت حاصل ہے اور دونو ں ممالک کی قیادتیں موجودہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے اور نئی بلندیوں تک پہنچانے کے لیے پر عزم ہیں ۔انہوں نے کہاکہ پاک۔چین تعاون خطے اور اس سے باہر چیلنجوں سے نمبٹنے کے لیے کلیدی اہمیت کا حامل ہے ۔وانگ یاجون نے کہا کہ چین پاکستان کی اقتصادی تر قی کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کے لیے پر عزم ہے ۔انہوںنے چین کی طر ف سے ٹیکنالوجی ،بنیادی ڈھانچے کی تر قی اور توانائی کے متبادل ذرائع کی تلاش کے لیے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔انہوں نے کہا کہ چین پاکستان کے ساتھ شر اکت داری کو مضبوط بنانے کے لیے پر عزم ہے اور موجودہ تعلقات کو مزید وسعت دینے کی خواہش رکھتا ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ایمل ولی خان بلا مقابلہ عوامی نیشنل پارٹی کے صدر منتخب
-
صادق خان مسلسل تیسری بار میئر لندن منتخب، وزیراعظم کی مبارکباد
-
سعودی وزیر خارجہ کی اسحاق ڈار سے ملاقات
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.