لاہور، دسمبر کی پہلی بارش نے خوشگوار بنا دیا

بارش کے باعث لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے 80 فیڈر ٹرپ کر گئے ، شالی لاہور کے ساتھ ساتھ گلبرگ، ڈیفنس، فیصل ٹائون جیسے پوش علاقے بھی اندھیروں میں ڈوب گئے

پیر 11 دسمبر 2017 17:32

لاہور، دسمبر کی پہلی بارش نے خوشگوار بنا دیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 دسمبر2017ء) صوبائی دارلحکومت میں اتوار اور سوموار کی درمیانی شب شہر کے مخلف علاقوں میں ہونے والی دسمبر کی پہلی بارش نے جہاں شہر کے موسم کو خوشگوار بنا دیا ہے۔ بارش کے باعث لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے 80 فیڈر ٹرپ کر گئے جسکی وجہ سے شالی لاہور کے ساتھ ساتھ گلبرگ، ڈیفنس، فیصل ٹائون جیسے پوش علاقے بھی اندھیروں میں ڈوب گئے۔

شمالی لاہور میں مغلپورہ، ہربس پورہ، باٹا پور سمیت دیگر علاقوں میں کئی گھنٹوں سے بجلی کی سپلائی میں تعطل پیدا ہو گیا۔

(جاری ہے)

بجلی کی سپلائی کے تعطل کے باعث بچوں کو سکول جانے اور شہریوں کو اپنے اپنے دفاتر اور کاروبار کے لئے جانے سے قبل تیار ہوتے ہیں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ بارش کا سلسلہ گزشتہ روز سارا دن وقفہ وقفہ سے جاری رہا۔ شہر کا درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ 16 ہو گا جبکہ کم سے کم 8 ڈگری ہو گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا سلسلہ آئندہ روز تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ کھابوں کے حوالے سے ملک کے معروف شہر لاہور کے شہر یوں کا صبح ناشتہ سے سری پائے، حلوہ پوری جبکہ سارا دن سموسوں ، پکوڑوں سے لطف اندوز ہونے میں صرف ہوا۔ دسمبر کی پہلی بارش سے شہری سارا دن لطف اندوز ہوتے رہے۔

متعلقہ عنوان :