قائد اعظم محمد علی جناح اور علامہ اقبال میرے لئے مشعل راہ ہیں، چینی سفیر

پاکستان کو حقیقی معنوں میں سمجھنا اہم ، ریاستوں کے مابین تعلقات عوامی ہم آہنگی سے ممکن ہیں،سفیر ژاو جنگ کا تقریب سے خطا ب

پیر 11 دسمبر 2017 17:57

قائد اعظم محمد علی جناح اور علامہ اقبال میرے لئے مشعل راہ ہیں، چینی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 دسمبر2017ء) کیمونسٹ پارٹی آف چائنہ کی انیسویں قومی سالگرہ کے حوالے سے کنونشن سنٹر اسلام آباد میں خصوصی تقریب منعقد ہوئی ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سی پیک سٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا کہ اس منصوبے میں 70 ممالک شامل ہیں چین پاکستان اقتصادی راہداری بیلٹ اینڈ روڈ پہلا کلیدی منصوبہ ہے ، پاکستان اور چین کی دوستی لازوال ہے ۔

(جاری ہے)

چینی صدر شی جن ینگ پاکستان کے لئے کلیدی محبت رکھتے ہیں چین ہر چیلنج میں پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے اور آج بھی ہے پاکستانیوں کے دل میں چین کے لئے خصوصی محبت ہے اس موقع پر اپنے خطاب میں پاکستان میں تعینات چین کے سفیر ژاو جنگ انہوں نے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح اور علامہ اقبال میرے لئے مشعل راہ ہیں پاکستان کو حقیقی معنوں میں سمجھنا اہم ہے ریاستوں کے مابین تعلقات عوامی ہم آہنگی سے ممکن ہیں ۔ تقریب سے اپنے خطاب میں ڈپٹی چیئرمین سینٹ عبدالغفور حیدری نے کہا کہ چین دنیا میں تیزی سے ترقی کرتا ہوا ملک ہے پاکستان طویل عرصے سے دہشتگردی کا شکار ہے ۔ جس میں اس نے ہزاروں قربانیاں دیں پوری دنیا کو پاکستان کی قربانیاں تسلیم کرنی چاہئیں ۔ ۔