Live Updates

کرپشن کیخلاف جنگ میں زرداری سے اتحادنہیں کرسکتا،عمران خان

پیر 11 دسمبر 2017 17:53

کرپشن کیخلاف جنگ میں زرداری سے اتحادنہیں کرسکتا،عمران خان
ْاسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 دسمبر2017ء) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہاہے کہ کرپشن کیخلاف جنگ میں زرداری سے اتحادنہیںکرسکتا۔جو بھی حکومت آتی ہے وہ ریاست کے وسائل کو طاقت کے لیے استعمال کرتی ہے، ماڈل ٹاؤن میں جس طرح گولیاں چلائی گئیں وہ کسی طور قانون کے مطابق نہیں۔ان خیالات کااظہارانہوںنے احتساب عدالت کے باہرمیڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کیاانہوںنے کہاکہ پاکستان میںجوشخص حکومت کرتا ہے وہ حکومت کے سارے ادارے اپنے لئے استعمال کرتا ہے ۔

جھوٹے بیانات پولیس سے لکھواتا ہے ۔ اپنے وکیلوں سے بھی جو ریاست اٹارنی جنرل جس کا کام ہے ریاست کے لئے کام کرنا ان سے حکمرانوں کے لئے کام کرواتے ہیں ۔ جو ماڈل ٹائون میں ہوا وہ مثال ہے کہ کسی جمہوریت میں پولیس نہتے لوگوں پر اس طرح گولیاں نہیں چلاتی جس طرح چلائی گئیں کیونکہ پولیس قانون کے مطابق نہیں چل رہی تھی۔

(جاری ہے)

پولیس ایک شریف خاندان کے ذاتی ملازم بنے ہوئے تھے اب کیس کا فیصلہ عدالت کرے گی۔

اصل ایشو یہ ہے کہ انہوں نے کسی نہ کسی طرح کوشش کی کہ اگر ہم چور ہیں تو باقی بھی چور ہیں ۔ سپریم کورٹ میں کیس کئے ۔ 6 کیس الیکشن کمیشن میں کئے دہشتگردی کے کیس کئے ۔ ساری کوشش یہ ہے کہ ڈرا دھمکا کے کسی طرح پیچھے ہٹ جائوں اور کرپٹ شریف مافیا کا پیچھا چھوڑ دوں اور یہ تاثر دینے کی کوشش کر رہے ہیں کہ جو کیس میرا سپریم کورٹ میں ہے وہی نواز شریف کا پانامہ میں ہے ۔

نواز شریف نے 30 ہزار کروڑ روپے اس ملک سے باہر بھیجا جو بچوں کے نام پر ہے ۔ میرا کیس یہ تھا کہ 60 لاکھ روپے کا میں نے ایک فلیٹ لیا تھا ۔ ان سے جب پوچھا گیا کہ آپ کے پاس پیسہ کدھر سے آیا اور آپ نے پیسہ باہر کیسے بھیجا تو انہوں نے ایک دستاویزی قطری خط پیش کر دیا ۔ بچے ارب پتی کیسے بنے ۔ قطری نے پیسے دیئے ۔ التوفیق کے اربوں روپوں کا قرضہ لندن میں واپس کیسے کیا ۔

قطری نے دیا ‘ لندن کے 4 مے سینٹر کے محلات کس نے خرید کر دیئے ۔ قطری نے دیئے مجھے 60 لاکھ روپے کے فلیٹ جو 33 سال پہلے خریدا ۔ 60 دستاویزات سپریم کورٹ کو دیئے کتنے کا فلیٹ لیا پیسہ کدھر سے آیا پیسہ پاکستان کیسے آیا ۔ انہوں نے 30 ہزار کروڑ روپیہ کی منی لانڈرنگ کی ہے ایک ڈاکومینٹ دی ہے قطری خط ۔ پھر نواز شریف کہتا ہے مجھے کیوں نکالا ۔ ایک سوال کے جواب میں جس میں کیپٹن(ر) صفدر نے کہا کہ میں اصل کپتان ہوں اور عمران خان جعلی کپتان ہے پر عمران خان نے کہا کہ بڑا زبردست کپتان ہے میں ان کے بارے میں کچھ نہیں کہوں گا ۔

ایک اور سوال کے جواب میں عمران خان نے کہاکہ قادری صاحب کی حمایت کا اعلان کیا ہے انہوں نے کہا کہ اگر وہ سڑکوں پر آتے ہیں تو ہم ان کی حمایت کریں گے ۔ زرداری کے دور میں بھی قادری آئے تھے اب بھی دونوں ساتھ ہیں آپ کس طرح دیکھتے ہیں اس پوائنٹ کے اوپر جو ماڈل ٹائون میں ہوا ہے اس کی جمہوریت کے اندر میں کوئی مثال نہیں ملتی ۔ پرامن احتجاج تو نہتے لوگ تھے ۔

14 قتل کئے گئے پولیس نے 100 لوگوں کو گولیاں ماری یہ سارے پاکستان کا کیس ہے وہ پاکستانی اور انسان تھے ساری جماعتیں متفق ہیں لیکن یہ غلط فہمی کسی کو نہیں ہونی چاہئے کہ زرداری صاحب کے صدر ہوتے ہوئے پی ٹی آئی کسی قسم کا اتحاد ان سے کر سکتی ہے ۔ ایک مزید سوال کے جواب میں عمران خان نے کہاکہ طاہر القادری کے دھرنے میں زرداری بھی ہوں گے آپ ساتھ دیں گے انہوں نے کہا کہ اقتدار کی جنگ ہوتی تو میں زرداری سے نواز شریف کو گرانے کے لئے چلا جاتا لیکن کرپشن کے خلاف جنگ ہے تو میں زرداری کی پارٹی سے کیسے اتحاد کر سکتا ہوں ۔ ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات