عمران کا امپائر ریٹائر ہوچکا اب بھول جائیں کہ ان کے نصیب میں اقتدار ہے ،کیپٹن (ر) صفدر

پیر 11 دسمبر 2017 17:41

عمران کا  امپائر ریٹائر ہوچکا اب بھول جائیں کہ ان کے نصیب میں اقتدار ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 دسمبر2017ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما کیپٹن (ر) صفدر نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کا 28جولائی کا فیصلہ ریاست سے بہت بڑی زیادتی ہے اور عمران خان بھول جائیں کہ ان کے نصیب میں اقتدار ہے کیونکہ ان کا امپائر ریٹائر ہوچکا ہے عمران خان2023 تک سڑکوں پر ہی رہیں گے، احتساب عدالت میں العزیز یہ ریفرنس کی سماعت پر پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہو ں نے کہا کہ سپریم کورٹ کی جانب سے میاں نواز شریف کی نااہلی کا فیصلہ ریاست سے بہت بڑی زیادتی ہے انہوں نے کہا کہ اللہ کی طرف سے آزمائش آتی رہتی ہے اس امتحان سے نواز شریف کامیاب ہونگے تو قائداعظم کا پاکستان آگے بڑھائیں گے جس شخص کو نااہل کیا گیا اس نے وقت سے پہلے مختلف بحرانوں پر قابو پایا نواز شریف سیاست میں موجود ہیں سیاست سے سیاستدانوں کو کوئی باہر نہیں نکال سکتا تاہم ان پر قائم کیسوں کے باعث قوم اور ملک کا بیش قمیتی وقت ضائع ہوگیا ہے آج کے دور میں جو لیڈر ویژن لے کر اٹھتا ہے وہ لیٹ جاتا ہے آج سی پیک لیٹ ہوگیا ہے آج کا سفر اور گوادر لیٹ ہوگیا ہے پاکستان کی ترقی اور جمہوری نظام کے ساتھ زیادتی ہوئی انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ملک کو نقصان پہنچایا جس کا قوم حساب مانگے گی عمران خان 2023 کے انتخابات تک سڑکوں پر ہی رہیں گے عمران خان عدالتوں کو ہلکا لے رہے ہیں وہ سمجھتے ہیں کہ عدالتیں اور الیکشن کمیشن ان کے ماتحت ہیں صحافی کے ایک سوال پر جس میں استفسار کیا گیا کہ عمران خان کا تھرڈ امپائر کون ہے کیپٹن (ر) صفدر نے کہا کہ عمران خان کا امپائر ریٹائر ہوکر بوڑھا ہوچکا ہے عدالتوں میں سب کو پیش ہونا چاہیے انہوں نے کہا کہ عمران خان اپنے آپ کو کپتان کہلاتے ہیں میں اصل باوردی کپتان ہون جبکہ عمران کیٹ والے کپتان ہیں میں نے سرحدوں کی حفاظت کی ہے جبکہ عمران نے مزے کئے ہیں