اوورسیز پاکستانیوں کیلئے ملک میں بینک اکائونٹ کھلوانے کو لازمی قرار دینے پر غور شروع

نجی بینکوں میں یہ اکانٹ کھلوانے والے اوورسیز پاکستانیوں کو بینکوں کی جانب سے مختلف سہولیات فراہم کی جائیں گی، اسٹیٹ بینک

پیر 11 دسمبر 2017 17:41

اوورسیز پاکستانیوں کیلئے ملک میں بینک اکائونٹ کھلوانے کو لازمی قرار ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 دسمبر2017ء) حکومت نے نوکری کی غرض سے بیرون ملک جانے والے پاکستانیوں کے لیے ملک میں بینک اکانٹ کھلوانے کو لازمی قرار دینے پر غور شروع کردیا جس میں بیرون ملک سے رقم بھجوانے پر انہیں سہولت بھی فراہم کی جائے گی۔دبئی میں منعقدہ پاکستان ریمی ٹینس سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر سید عرفان علی نے بتایا کہ بینک اکانٹ ہر اس پاکستانی شہری کو کھلوانا ہوگا جو نوکری کی غرض سے ملک سے باہر جائے گا فی الوقت یہ لازم نہیں تاہم امکان ہے کہ اگلے برس سے بینک اکانٹ کی شرط لازمی کردی جائے گی۔

انہوں نے بتایا کہ نجی بینکوں میں یہ اکانٹ کھلوانے والے اوورسیز پاکستانیوں کو بینکوں کی جانب سے مختلف سہولیات فراہم کی جائیں گی، یہ اکانٹ صرف بیرون ملک سے پاکستان رقم منتقلی (ریمی ٹینس) کے لیے استعمال ہوگا جس میں کوئی اور رقم جمع نہیں کرائے جاسکے گی۔

(جاری ہے)

اسٹیٹ بینک حکام کے مطابق ان اقدامات کا مقصد اوورسیز پاکستانیوں کو بینک اکانٹ کی سہولت فراہم کرکے اس طرف راغب کرنا ہے کہ وہ اپنی رقومات (ریمی ٹینسز) کسی اور ذریعے سے بھیجنے کے بجائے اس قانونی راستے سے وطن منتقل کریں۔خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے اسٹیٹ بینک نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو اپنے گھر والوں کے لیے رقومات بھیجنے سے متعلق سہولت دینے کے لیے آسان ریمی ٹینس اکانٹ متعارف کرایا ہے۔۔