لاہور ہائی کورٹ نے سمندرپارپاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کے لیے درخواست پروفاقی حکومت سے جواب طلب کر لیا

پیر 11 دسمبر 2017 17:36

لاہور ہائی کورٹ نے سمندرپارپاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کے لیے درخواست ..
لاہور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2017ء) لاہور ہائی کورٹ نے سمندرپارپاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کے لیے درخواست پروفاقی حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سید منصور علی شاہ نے کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

دوران سماعت درخواست گزار انجینئرسید محمد الیاس نے موقف اختیار کیا کہ دینا بھر میں اس وقت 15 لاکھ پاکستانی موجود ہیں جو کروڑوں روپے زرمبادلہ بھجواتے ہیں اور بیرون ملک پاکستان کے سفیر ہیں،انہوں نے کہا کہ آئین کے تحت ہر بالغ پاکستانی ووٹ ڈالنے کا حقدار ہے،انہوں نے بتایا کہ بیرون ملک مقیم لاکھوں پاکستانیوں کو ان کے آئینی اور بنیادی حق سے محروم رکھا جانا آئین کی خلاف ورزی ہے،جس پرعدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ بادی النظر میں اوورسیز پاکستانیز ووٹ ڈالنے کے حقدار ہیں،عدالت کو آگاہ کیا جائے کہ انہیں اس حق سے کیوں محروم رکھا گیا ہے۔

عدالت نے وفاقی حکومت اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

متعلقہ عنوان :