عدالت عالیہ کے ریٹائرڈ ججز کو پنشن اور بقایا جات کی عدم ادائیگی کے خلاف دائر درخواست پروفاقی حکومت سے جواب طلب

پیر 11 دسمبر 2017 17:36

عدالت عالیہ کے ریٹائرڈ ججز کو پنشن اور بقایا جات کی عدم ادائیگی کے خلاف ..
لاہور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2017ء) لاہور ہائیکورٹ نے عدالت عالیہ کے ریٹائرڈ ججز کو پنشن اور بقایا جات کی عدم ادائیگی کے خلاف دائر درخواست پروفاقی حکومت سے جواب طلب کرلیا۔ لاہور ہائیکورٹ سید منصور علی شاہ نے کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

عدالتی سماعت کے دوران درخواست گزارسابق ججز کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ اکاونٹنٹ جنرل آفس نے کسی قانونی تقاضے کے بغیر ان کی پنشن اور مراعات روک دی ہیں، انہوں نے بتایا کہ ریٹائیرڈ جخز 1998 سے 2015 تک لاہور ہائیکورٹ میں بطور جج فرائض سر انجام دیتے رہے اکائونٹنٹ جنرل آفس نے 7 ججز کو ملنے والی پینشن روک دی ہے جبکہ ایک ریٹائیرڈ جج کو پینشن دینے سے انکار کر دیا ہے اعلیٰ عدلیہ کے احکامات کے باوجود پینشن اور واجبات کی ادائیگیاں نہیں کی جارہیں لہذا عدالت پنشن اور مراعات ادا کرنے کا حکم جاری کرے ۔

جس پر عدالت نے وفاقی حکومت کو تفصیلی جواب داخل کرنے کی ہدائت کر دی،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آگاہ کیا جائے کہ صدارتی نوٹیفیکیشن کا اطلاق یکساں بنیادوں پر کیوں نہیں کیا جا رہا۔عدالت نے کیس کی مزید سماعت دو جنوری تک ملتوی کر دی۔