امریکا، جنوبی کوریا اور جاپان کی 2 روزہ مشترکہ فوجی مشقیں شروع

پیر 11 دسمبر 2017 16:53

سیئول۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2017ء) جنوبی کوریا، امریکا اور جاپان کی 2 روزہ مشترکہ فوجی مشقیں شروع ہو گئی ہیں۔ جرمن خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی کوریا کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ جزیرہ نما کوریا کے پانیوں میں 2 روزہ مشقوں کے دوران شمالی کوریا کے کسی ممکنہ میزائل حملے کی صورت میں محفوظ رہنے کے طریقوں پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔

(جاری ہے)

تینوں ممالک کی یہ چھٹی مشترکہ مشقیں ہیں اور حالیہ مشقوں میں امریکی بحریہ کے 2 جبکہ جاپان اور جنوبی کوریا کا ایک ایک بحری جہاز حصہ لے رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :