ْبہادر شاہ کے بیوپاری سے ڈاکوئوں نے 82ہزار روپے کی نقدی،موٹر سائیکل اور موبائل فون لوٹ لی

پیر 11 دسمبر 2017 16:35

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2017ء) ساہیوال پاکپتن روڈ پر پاکپتن چوک کے قریب بہادر شاہ کے ایک بیو پاری محمد آفتاب سے دو ڈاکوئوں نے 82ہزار رو پے کی نقدی ،موٹر سائیکل اور موبائل فون لوٹ لیا اور فائرنگ کر تے ہوئے فرار ہو گئے۔

(جاری ہے)

واقعات کے مطابق بہادر شاہ کا بیوپاری محمد آفتاب اپنی موٹر سائیکل نمبر 66/SLKپر پاکپتن چوک سے اپنے گھر آرہا تھا کہ د دڈاکوئوں نے پستول دکھا کر نقدی اور موبائل،موٹر سائیکل چھین لیا اور فائرنگ کر تے ہوئے فرار ہو گئے پولیس غلہ منڈی نے محمد آفتاب کی رپورٹ پر مقدمہ 392,397ت پ درج کر لیا ہے ابھی تک ملزم گرفتار نہیں ہو سکے۔

متعلقہ عنوان :