ساہیوال یوسف والہ نور شاہ روڈ پر ڈکیتی کے دوران طالب علم کا قتل اشتہاری گرفتار

پیر 11 دسمبر 2017 16:35

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2017ء) پولیس نور شاہ نے ڈکیتی کی واردات کے دوران طالب علم عرفان کے قتل اور ڈکیتی کے مقدمہ کے ایک اشتہاری مجرم ساجد کو گرفتار کر لیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق 15نومبر 2016کو جب طالب علم عرفان اپنی مو ٹر سائیکل پر اپنے چک 74فور آر نور شاہ یوسف والہ جا رہا تھا تو تین ڈاکوئوں نے گن پوائنٹ پر روک کر نقدی ،مو ٹر سائیکل اور موبائل چھین لیا شور مچانے پر ڈاکوئوں نے گولیاں مار کر عرفان کو قتل کر کے فرار ہو گئے تھے پولیس نور شاہ نے مقدمہ 392اور 302ت پ درج کرلیا تھا جس کے بعد تفتیشی سیل کے غلام محیی الدین سب انسپکٹر نے ملزموں کا سراغ لگا کر 3ماہ بعد دو ڈاکوئوں طفیل اور پر ویز مسیح کو گرفتار کر لیا تھا اور ساجد ملزم اشتہاری ہوگیا جسے لاہور جاتے ہوئے پولیس نے چھاپہ مار کر گرفتار کر لیا اور ملزم کے قبضہ سے ناجائز اسلحہ بھی بر آمد کر لیا اور ملزم کے خلاف ناجائز اسلحہ رکھنے کا مقدمہ بھی درج کر لیا ۔

متعلقہ عنوان :