پائینیر کمیونٹی آرگنائزیشن آف کینیڈا کی جانب سے راولپنڈی چیمبرکے لیے تعریفی سند کا اعزاز

پیر 11 دسمبر 2017 16:34

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2017ء) شاندار کمیونٹی سروسز پر پی پی سی او سی نے راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی ریجنل کوآرڈینیشن کمیٹی کے چیئرمین کو تعریفی سند پیش کر دی ۔

(جاری ہے)

راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی ریجنل کوآرڈینیشن کمیٹی کے چیئرمین خورشید برلاس نے اے پی پی کو بتایاکہ پاک پائینیر کمیونٹی آرگنائزیشن آف کینیڈا نے بیرون ملک مقیم پاکستانی تاجر برادری اور پاکستانی امپورٹرز ،ایکسپورٹرز سمیت دنیا بھر میں پاکستانی بزنس کمیونٹی کے باہمی رابطوں کی بحالی اور ان کے فروغ کے لیے کردار ادا کرنے کے اعتراف میں انہیں خصوصی تعریفی سند پیش کی ہے جو کہ پاکستان اور راولپنڈی چیمبر کی تاجر برادری کے لیے ایک اعزاز ہے ۔

خورشید برلاس نے اے پی پی کو مزید بتایاکہ پاک پائینیر کمیونٹی آرگنائزیشن آف کینیڈا کے عہدیداران نے یہ تعریفی سند خصوصی طور پر منعقدہ ایک تقریب میں دی ۔

متعلقہ عنوان :