غیر قانونی شراب پکڑنے میں پولیس کی مدد کرنے والی خاتون پر تشدد ، برہنہ چلنے پر مجبور کیا گیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 11 دسمبر 2017 16:19

غیر قانونی شراب پکڑنے میں پولیس کی مدد کرنے والی خاتون پر تشدد ، برہنہ ..
دہلی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11 دسمبر 2017ء) : دہلی کی ایک 33 سالہ خاتون کو غیر قانونی شراب کے خلاف کارروائی میں خاتون پولیس کمشنر کی مدد کرنا مہنگا پڑ گیا ۔ تفصیلات کے مطابق پولیس کی مدد کرنے پر 33 سالہ خاتون کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا ۔ یہی نہیں بلکہ اس خاتون کے کپڑے پھاڑ کر برہنہ حالت میں گلیوں میں چلنے پر بھی مجبور کیا گیا۔ مذکورہ خاتون دہلی پولیس کی خاتون کمشنر کے لیے رضاکارانہ طور پر کام کرتی تھی۔

اس خاتون نے نیرالا میں بدھ کے روز غیر قانونی شراب پکڑوانے میں پولیس کی مدد کی۔33 سالہ پروین خود بھی غیر قانونی شراب کے خلاف ہے جبکہ اپنے علاقہ میں بھی غیر قانونی شراب کے خلاف احتجاج کرتی رہی ہے۔ پروین نے نیرالا میں موجود ایک گھر سے کئی بوتلیں غیر قانونی شراب برآمد کرنے میں پولیس کی مدد کی ۔

(جاری ہے)

پروین چار بچوں کی ماں ہے ۔ پولیس کو بیان دیتے ہوئے پروین نے کہا کہ اس پر حملہ خواتین پر مشتمل ایک گروہ میں کیا جو مبینہ طور پر غیر قانونی شراب کے کاروبار میں ملوث ہیں۔

پروین کو طبی امداد کے لیے سرکاری اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، پولیس نے اس معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے ملزمان کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ دوسری جانب وزیر اعلیٰ اروند کیجروال نے اس واقعہ کی مذمت کی اور کہا کہ اس طرح کے واقعات شرمناک ہیں۔

متعلقہ عنوان :