ٹرمپ کے خلاف جنسی استحصال کے الزامات سنے جائیں، اقوام متحدہ میں امریکی سفیر

ان تمام خواتین پر فخر ہے جنہوں نے ہالی وڈ کے ستاروں اور دیگر معروف شخصیات کے جنسی حملوں کے بارے میں سب کو بتایا،نکی ہیلی

پیر 11 دسمبر 2017 16:25

ٹرمپ کے خلاف جنسی استحصال کے الزامات سنے جائیں، اقوام متحدہ میں امریکی ..
نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 دسمبر2017ء) اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نکی ہیلی نے کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر جنسی استحصال کے الزامات عائد کرنے والی خواتین کی بات سنی جانی چاہیے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی سفی رہیلی کا کہنا ہے کہ انہیں ان تمام خواتین پر فخر ہے، جنہوں نے ہالی وڈ کے ستاروں اور دیگر معروف شخصیات کے جنسی حملوں کے بارے میں سب کو بتایا۔ کم از کم دس خواتین نے الزام عائد کیا ہے کہ ٹرمپ نے صدر بننے سے قبل ان پر جنسی طور پر نشانہ بنایا تھا۔ ہیلی کا یہ بیان ٹرمپ انتظامیہ کے اب تک کے موقف کے خلاف ہے۔

متعلقہ عنوان :