رشوت طلب کرنے پر نیب کراچی کے قائم مقام ڈپٹی ڈائریکٹر سرویش شیخ معطل،

شکایت کی انکوائری شروع

پیر 11 دسمبر 2017 16:25

رشوت طلب کرنے پر نیب کراچی کے قائم مقام ڈپٹی ڈائریکٹر سرویش شیخ معطل،
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2017ء) قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس جاوید اقبال نے نیب کراچی کے قائم مقام ڈپٹی ڈائریکٹر سرویش شیخ کی طرف سے نیب کے ایک ملزم سکندر علی ابڑو سے ایک کروڑ روپے بطور رشوت طلب کرنے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ افسر کو معطل اور شکایت کی انکوائری کا حکم دیا ہے۔

(جاری ہے)

انکوائری ٹیم کراچی پہنچ چکی ہے اور انکوائری کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :