پانی کی شدید مصنوعی قلت کے خلاف ملکانی شریف شہر میں شٹر ڈان ہڑتال،کاشت کاروں کی احتجاجی ریلی

پیر 11 دسمبر 2017 16:25

پنگریو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2017ء) آبپاشی سب ڈویژن خیرپورگمبو کی سترہ شاخوں میں پانی کی شدید مصنوعی قلت کے خلاف ملکانی شریف شہر میں شٹر ڈان ہڑتال.کاشت کاروں کی احتجاجی ریلی اور دھرنا.پنگریو جھڈو شاہراہ بلاک.ٹریفک معطل.تفصیلات کے مطابق سکھر بیراج کے آخری سرے کی آبپاشی سب ڈویزن خیرپور گمبو کی سترہ شاخوں میں پینے اور زرعی پانی کا بحران سنگین صورت اختیار کر گیا ہے اور سب ڈویزن میں ہزاروں ایکڑ زرعی اراضی پر مشتمل فصلیں سوکھ گئی ہیں جبکہ ملکانی شریف شہر اور سیکڑوں دیہاتوں و قصبوں میں پینے کا پانی نایاب ہو گیا ہے جس پر خیر پور گمبو سب ڈویزن کے کاشت کار سراپا احتجاج بن گئے ہیں.اس ضمن میں خیرپور گمبو سب ڈویزن کے کاشت کاروں کے مشترکہ پلیٹ فارم سندھ آبادگار تنظیم کی کال پر پنگریو کے نواحی شہر ملکانی شریف میں شٹر ڈان ہڑتال کی گئی ملکانی شریف شہر کے تاجروں نے سندھ آبادگار تنظیم کی کال کا بھرپور مثبت جواب دیتے ہوئے اپنا کاروبار مکلمل طور پر بند رکھا اس موقع پر خیرپور گمبو سب ڈویزن کی شاخوں کے کاشت کاروں کی بڑی تعداد نے احتجاجی ریلی بھی نکالی جس میں تاجروں اور مختلف سیاسی وسماجی تنظیموں نے بھی شرکت کی احتجاجی ریلی ملکانی شریف کے مختلف بازاروں کا گشت کرتی ہوئی پنگریو جھڈو شاہراہ پر پہنچی جہاں پر کاشت کاروں نے دھرنا دے کر شاہراہ بلاک کر دی جس کی وجہ سے شاہراہ بند ہوگئی اور شاہراہ کے دونوں اطراف گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں اس موقع پر احتجاجی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے سندھ آبادگار تنظیم کے صدر فیاض شاہ راشدی.سینئر نائب صدر طارق محمود آرائیں.انور راجپوت اور دیگر نے کہا کہ محکمہ آبپاشی کے حکام نے سکھر بیراج کے آخری سرے ( ٹیل) کی سب ڈویزن خیرپور گمبو کی سترہ شاخوں میں پینے اور زرعی پانی کا مصنوئی بحران پیدا کر رکھا ہے جو کہ اب شدت اختیار کر گیا ہے اور سب ڈویزن کے مرکزی شہر ملکانی شریف سمت سیکڑوں دیہاتوں اور قصبوں میں پینے کا پانی نایاب ہو گیا ہے جبکہ سب ڈویزن کے کاشت کاروں کی ہزاروِں ایکڑ پر مشتمل فصلیں سوکھ گئی ہیں انہوں نے کہا کہ پانی کی شدید قلت کی وجہ سے سب ڈویزن کے کاشت کار شدید معاشی بد حالی کا شکار ہو گئے ہیں اور لوگ نقل مکانی کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں انہوں نے کہا کہ محکمہ آبپاشی کے حکام نے پانی کی خریدوفروخت کو اپنا کاروبار بنا رکھا ہے اور خیرپور گمبو سب ڈویزن کی سترہ شاخوں کے حصے کا پانی نصیرکینال کی دیگر شاخوں کے بڑے زمینداروں کو بھاری رشوت لے کر فروخت کرنے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے انہوں نے کہا کہ خیرپور گمبو سب ڈویزن میں پانی کی قلت کے باعث مویشی بھی بھوکے مر رہے ہیں مگر آبپاشی حکام یہ مصنوئی قلت ختم کرانے کے لیے تیار نہیں ہیں جس کی وجہ سے خیرپورگمبو کے کاشت کاروں میں آبپاشی حکام کے خلاف زبردست غم وغصہ پیدا ہو گیا ہے کاشت کاروں نے مطالبہ کیا ہے کہ خیرپور گمبو سب ڈویزن کی شاخوں میں گزشتہ کئی ماہ سے جاری پانی کی شدید مصنوئی قلت کا نوٹس لیا جائے اور پانی کی فراہمی کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں بصورت دیگر کاشت کار احتجاجی تحریک چلانے پر مجبور ہو جائیں گے احتجاجی کاشت کار اس موقع پر زبردست نعرے بازی بھی کرتے رہے�

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :