پیپلز پا ر ٹی کی لیبر پا لیسی پر عملدرآمد کیا جا ئے تو مزدورو ں کے مسائل فو ری حل ہو جا ئیں گے ،ْسید ناصر حسین شاہ

پہلی مرتبہ وزیر اعلی سندھ نے مزدوروں کے نمائندوں کے مجوزہ منصوبوں کے لیے فنڈز جاری کیے ہیں،صوبائی وزیر محنت کا خطاب

پیر 11 دسمبر 2017 16:21

پیپلز پا ر ٹی کی لیبر پا لیسی پر عملدرآمد کیا جا ئے تو مزدورو ں کے مسائل ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2017ء) صوبائی وزیر برائے اطلاعات، محنت و ٹرانسپورٹ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی ہمیشہ محنت کشوں کی بات کرتی ہے۔ پیپلزپارٹی نے جو لیبر پالیسی دی ہے اگر اس پر من و عن عملدرآمد کیا جائے تو محنت کشوں کے مسائل حل ہوجا ئیں گے۔ پہلی مرتبہ وزیر اعلی سندھ نے مزدوروں کے نمائندوں کے مجوزہ منصوبوں کے لیے فنڈز جاری کیے ہیں مزدوروں کے لئیے کالونیاں اور فلیٹس کی انشورنس کردی گئی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی ہوٹل میں منعقدہ پہلی سہ فریقی لیبر کانفرنس کے پہلے سیشن سے خطاب کے دوران کیا کانفرنس کا افتتاح وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کیا تھا۔ صوبائی وزیر برائے اطلاعات، محنت و ٹرانسپورٹ سید ناصر حسین شاہ نے مزید کہا کہ مزدورں کی کالونیوں میں الاٹمنٹ کے لئے سینیارٹی کو مد نظر رکھا گیا ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ مزدوروں کے لئے این آئی سی وی ڈی کا یونٹ کھولا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے عزم کیا ہوا ہے کہ مزدوروں کے بچوں کے لئے تعلیم اور صحت کی سہولیات ان کے دروازے تک پہنچائیں گے ہم چاہتے ہیں کہ مزدور اپنے مسائل حل کرنے کے لئیے آگے آئیں حکومت ان کی مدد کرے گی۔ناصر شاہ نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے پہلی مرتبہ 22 فروری کو مزدور پالیسی کا اعلان کیا تھا محکمہ لیبر ہر سال 22 فروری کو مزدور کانفرنس منعقد کرے گا اورہر سال 11ستمبر کو لیبر سیفٹی ڈے بھی منایا جائے گا جبکہ سینئر وزیر اور رہنماء نثار کھوڑو کی سربراہی مزدور قوانین پر عملدرآمد کرانے کے لیے کمیٹی بنائی گئی ہے۔

مزدوروں کے کالونیوں کے لئے ایمبولینسز اور فائر ٹینڈرز بھی خریدے جارہے ہیں۔ صوبائی وزیر نے بتایا کہ گھوٹکی میں دو ہزار سے زائد فلیٹس تعمیر کئے جائیں گے۔جبکہ کورنگی اور لانڈھی میں ورکرز کالجز تعمیر کیے جائیں گے۔کا نفرنس سے خطا ب کرتے ہو ئے پیپلز پا ر ٹی کے رہنما چودھری منظور نے کہا کہ آئی ایل او کے تعاون سے پہلی لیبر کانفرنس کا انعقاد خوش آئند ہے۔

ایشین لیبر کانفرنس کے انعقاد سے دنیا میں اچھا میسج جائے گا۔اگر محنت کش کی آواز نہیں سنی جائیگی تو پہیہ کیسے چلے گا۔صو با ئی وزیر سید نا صر حسین شاہ نے کہا کہ مجھے جب محکمہ لیبر دیا گیا تو میںنے سینئرز کو ساتھ لیا،اس ملک کی تاریخ سے شہید بھٹو اور شہید محترمہ کے ادوار کے بغیر دیکھیں تو مزدور کہاں نظر آتا ہے۔ ملک میں آصف علی زرداری کی شخصیت سے متعلق منفی پروپیگنڈہ کیا گیاجب موبائل کے 100 روپے کے کارڈ پر 14 روپے کٹتے تھے تو کہا جاتا تھا زرداری ٹیکس ہے آج 28 روپے کٹ رہے ہیں کوئی نہیں بولتا،پیپلز پارٹی حکومت نے تین لاکھ عا ر ضی ملازمین کو مستقل کیا گیاہے۔

متعلقہ عنوان :