وزیراعلیٰ سندھ سے ریئرایڈمرل اطہر مختار کی ملاقات ،ساحلی علاقوں کے تعمیراتی کاموں پر تبادلہ خیال

پیر 11 دسمبر 2017 16:20

وزیراعلیٰ سندھ سے ریئرایڈمرل اطہر مختار کی ملاقات ،ساحلی علاقوں کے ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2017ء) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ سے پاک بحریہ کے کمانڈر کراچی ریئر ایڈمرل اطہر مختار نے وزیراعلی ہاؤس میں ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ملاقات میں منوڑا کے ساحلی علاقے کی ترقی، بابا و بھٹ آئی لینڈ کو ملانے کیلئے پل کی تعمیراور اسے اہم شاہراہ سے جوڑنے کے کام کو شروع کرنے اور سینڈسپٹ روڈ کے تعمیراتی کام کو جلد شروع کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

بعد ازاں وزیراعلی سندھ نے پبلک اسکول سجاول جو بعد میں کیڈٹ کالج بنایا گیا، اسکو جلد قائم کرنے کے احکامات بھی دیئے۔ ملاقات میں چیئرمین منصبوبابندی و ترقی بورڈ محمد وسیم، وزیراعلی سندھ کے پرنسپل سیکریٹری سہیل راجپوت، ممبر ایل یو آفتاب میمن اور کراچی پیکیج کے پروجیکٹ کوآرڈینیٹر خالد منظور نے بھی شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :