زرداری، عمران او ر قادری کو سینٹ الیکشن بلڈوز کرنے کا ٹاسک دیا گیا ہے،

یہ اسٹیبلشمنٹ کے گھوڑے ہیں، ساجد میر

پیر 11 دسمبر 2017 16:17

زرداری، عمران او ر قادری کو سینٹ الیکشن بلڈوز کرنے کا ٹاسک دیا گیا ہے،
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 دسمبر2017ء) امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے کہا ہے کہ زرداری، عمران او ر قادری اسٹیبلشمنٹ کے گھوڑے ہیںانہیں سینٹ الیکشن بلڈوز کرنے کا ٹاسک دیا گیا ہے، مگر انہیں ناکامی کے سوا کچھ نہیں ملے گا ۔عوام ان کی عیاریاں مکاریاں اور چالاکیاں سب جانتے ہیں ۔ اب محلاتی سازش کامیاب نہیں ہو گی ۔

اینٹ سے اینٹ بجانے والے دھمالیں ڈال رہے ہیں لگتا ہے انہوں نے رجوع فرمالیا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزاہل حدیث راوی روڈ میں زم زم فری ڈسپنسری کی افتتاحی تقریب سے خطاب اور میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔پروفیسر ساجد میرنے کہا کہ نوازشریف کو آئوٹ کرنے کے بعد سینٹ الیکشن میں مسلم لیگ ن کی کامیابی کو روکنا اب اگلا ہدف ہے ۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ نجفی کمیشن رپورٹ یکطرفہ بھی ہو سکتی ہے اور متعصبانہ بھی ،لہذااس کی بنیاد پر کسی ایک یا دو اشخاص کو کیسے ذمہ دار قراردیا جاسکتا ہے اس پرقانون اپنا راستہ خود بنائے گا۔

جمہوریت میںا حتجاج ،جلسہ اور جلوس ہوتا ہے مگر سیاست میں جسکی لاٹھی اسکی بھینس نہیں ہوتی، جمہوری آزادیوں کا ناجائز استعمال ملک کو فرقہ وارانہ جنگ کی طرف لے کر جارہا ہے ۔ سیاست میں عدم برداشت جمہوری نظام کے لیے خطرہ ہے ۔ سیاسی جماعتوں کو اس حدتک نہیں چلے جانا چاہیے کہ جس سے جمہوریت بھی خطرے میں نظر آئے ۔ حکومت گراتے گراتے جمہوریت کو ہی نہ گرا لیں ۔

الیکشن سے پہلے ہی جوڑ توڑ شروع ہو چکا ہے ۔جمہوریت کے استحکام کیلئے سب کو مل کر کھڑے ہونا ہوگا۔ سیاست میں اختلافات اچنبھے کی بات نہیں،یک دوسرے کو برداشت نہ کرنا تحمل و برد باری کا فقدان ہے مگر سب کی بقاء جمہوریت کی کار فرمائی میں ہے۔ اختلافات کے باوجود جمہوریت کی مضبوطی کے یک نکاتی ایجنڈے پر سب جمہوری قوتوںکا اتفاق ہونا چاہئے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے کوئی توسیع پسندانہ عزائم نہیں۔ ایران دوسرے ممالک میں مداخلت اور شدت پسند گروہوں کی سرپرستی چھوڑے پھرسعودی عرب سے اسکے تعلقات بحال ہوسکتے ہیں۔اس موقع پر مولانا عبدالباسط شیخوپوری، حافظ بابر فاروق رحیمی، ڈاکٹر ظہیر اقبال ودیگر بھی موجود تھے ۔