ڈان لیکس کیس ،رائو تحسین کا پھر اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع ، رجسٹرارنے درخواست اعتراض لگا کر واپس کر دی

پیر 11 دسمبر 2017 16:17

ڈان لیکس کیس ،رائو تحسین کا پھر اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع  ، رجسٹرارنے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 دسمبر2017ء)ڈان لیکس کیس میںسابق پریس انفارمیشن آفیسر(پی آئی او) رائو تحسین نے ایک بار پھر اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا، راؤ تحسین کی جانب سے دائر کی گئی درخواست رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ نے اعتراض لگا کر واپس کر دی ہے ،سابق پی آئی او رائو تحسین کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں عدالت عالیہ سے استدعا کی گئی تھی کہ 14ستمبر کو گریڈ 22میں ترقی کے لیے زیرغور لانے کا حکم دے چکی ہے لیکن اس پر عمل درآمد کے حوالے سے ٹال مٹول سے کام لیا جا رہا ہے پاور سلیکشن بورڈ میٹنگ کے منٹس کی تفصیلات طلب کر کے توہین عدالت کے مرتکب افسران کے خلاف کارروائی کی جائے۔

سگزشتہ روز سوموار کو اسلام اباد ہائی کورٹ کی جانب سے مسترد کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ عدالت میں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے مجھے ترقی کے لیے زیرغور لانے کی یقین دہانی کرائی تھی یقین دہانی کے برعکس مجھے ہائی پاوربورڈ میں ترقی کے لیے نظر انداز کرتے ہوئے زیرغور نہیں لایا گیااسٹیبلشمنٹ ڈویژن کا رویہ عدالتی حکم کی توہین کے مترادف ہیاسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے عدالت میں کرائی گئی یقین دہانی سے روگردانی کی ہے۔

(جاری ہے)

گیارہ دسمبر کو ہائی پاور سلیکشن بورڈ کا اجلاس دوبارہ ہونا ہے۔ لہذا عدالت حکم دے کہ بورڈ اجلاس میں میرا نام ترقی کے لیے زیرغور لایا جائے سابق پی آئی او کی جانب سے عدالت سے استدعا کی گئی کہ گزشتہ ہائی پاور سلیکشن بورڈ کے اجلاس کے منٹس بھی طلب کئے جائیں اور عدالتی حکم کی خلاف ورزی ثابت ہونے پر توہین عدالت کی کاروائی کی جائے بعدازاں رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ نے درخواست پر اعتراضات لگاتے ہوئے درخواست واپس کر دی درخواست میں اعتراض عائد کیا گیا ہے اس حوالے سے چونکہ پہلے ہی ایک درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصلہ محفوظ کر رکھا ہے جس پر درخواست گزار نے درخواست واپس لے لی۔