پاکستان ریلویز کے مسافروں کی سہولت کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات،ریلوے اسٹیشنوں کی تزئین وآرائش کے ساتھ ریلوے ریزرویشن دفاتر کو بھی اپ گریڈ کیا جارہا ہے

پیر 11 دسمبر 2017 16:08

پاکستان ریلویز کے مسافروں کی سہولت کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات،ریلوے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2017ء) پاکستان ریلویز نے مسافروں کی سہولت کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کئے ہیں۔ذرائع کے مطابق ریلوے اسٹیشنوں کی تزئین وآرائش کے علاوہ ریلوے ریزرویشن دفاتر کو بھی اپ گریڈ کیا جارہا ہے۔اس ضمن میں حال ہی میں راولپنڈی ریلوے اسٹیشن پر جدید ریزرویشن دفتر کا افتتاح کیا گیا ہے۔

جو یہاں موجود ریلوے مسافروں کیلئے با آسانی ٹکٹوں کی خر یدآری میں سہولیات فراہم کرے گا، پرانے ریزرویشن دفتر کی مکمل تز ئین وآرائش کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

جو تقریبا 4000 مسافروں کو سہولیات پہنچائے گا۔ دفتر میں مر کزی ائر کنڈیشننگ نظام لگا یا گیا ہے اور جدید ڈیجیٹل مانیٹرز،لیپ ٹاپس اور برقی بورڈ نصب کئے گئے ہیں۔ حکومت ریلوے مسافروں پر خصو صی توجہ مرکوز کئے ہوئے تاکہ ان کو خصوصی سہولیات فر اہم کی جائیں۔ملک کے دیگر شہروں میں بھی ریزرویشن دفاتر کی اپ گریڈیشن کی جارھی ہے۔ ادھر ریلوے اسٹیشنوں کی تزئین وآرائش بھی کی جارہی ہے اور بعض مقامات پر ریلوت اسٹیشنوں کی نئی عمارتیں بھی تعمیر کی جارہی ہیں۔ریل گاڑیوں کی بھی اپ گریڈیشن کا کام مرحلہ وار کیا جارھا ہے۔

متعلقہ عنوان :