پاکستانی مفادات کے تحفظ کیلئے چین ہر ممکن مدد فراہم کرے گا،وانگ یاجون

سی پیک ثمرات پاکستانی عوام کو ملنا شروع ہوچکے، منصوبے کو اندرونی اور بیرونی عناصر سے محفوظ رکھنے کیلئے ہمیں اپنے تعلقات کو مزید مضبوط اور بہتر بنانا ہوگا ، اپنی دوستی کا ایک مضبوط ستون تعمیر کرنا ہوگا، چینی معیشت کو بہتری کی جانب لے کر آئے ہیں، چین دنیا کی دوسری بڑی معیشت بن چکا ہے،سائنس و ٹیکنالوجی میں بھی چین نے بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں، گزشتہ پانچ سال میں 66ملین لوگوں کو غربت سے نکالا ،کرپشن میں ملوث 20ہزار سے زائد افراد کے خلاف کارروائی کی گئی ، ان میں چار سو چالیس انتہائی اعلیٰ حکام تھے ‘ آٹھ ہزار نو سو اس سے نچلی سطح کے لوگ تھے، کرپٹ افسران کو کرپشن پر سزائیں بھی دی گئی ہیں،19ویں قومی کانگریس میں وفود کی شمولیت سے پارٹی میں اعتماد کی فضا میں مزید بہتری آئی چینی کمیونسٹ پارٹی کے اسسٹنٹ منسٹر انٹرنیشنل ڈیپارٹمنٹ وانگ یاجون ر یاستوں کے تعلقات دونوں طرف کے عوام کے اعتماد کی وجہ سے آگے بڑھتے ہیں، پاک چین باہمی تعلقات کو مزید مضبوط کرکے خطے میں بہترین دوستی کی مثال قائم کرسکتے ہیں، پاکستان میں تعینات چینی سفیر یائو جنگ کا تقریب سے خطاب

پیر 11 دسمبر 2017 15:59

پاکستانی مفادات کے تحفظ کیلئے چین ہر ممکن مدد فراہم کرے گا،وانگ یاجون
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 دسمبر2017ء) چینی کمیونسٹ پارٹی کے اسسٹنٹ منسٹر انٹرنیشنل ڈیپارٹمنٹ وانگ یاجون نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے ثمرات پاکستانی عوام کو ملنا شروع ہوچکے ہیں، پاکستانی مفادات کے تحفظ کے لئے چین ہر ممکن مدد فراہم کرے گا، ہمیں اپنے تعلقات کو مزید مضبوط اور بہتر بنانا ہوگا تاکہ اقتصادی راہداری کے خلاف برسرپیکار اندرونی اور بیرونی عناصر سے اس منصوبے کو محفوظ رکھ سکیں۔

ہمیں اپنی دوستی کا ایک مضبوط ستون تعمیر کرنا ہوگا، چین کی معیشت کو بہتری کی جانب لے کر آئے ہیں اسی وجہ سے چین دنیا کی دوسری بڑی معیشت بن چکا ہے،سائنس و ٹیکنالوجی کے میدان میں بھی چین نے بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں، گزشتہ پانچ سال میں 66ملین لوگوں کو غربت سے نکالا ہے،کرپشن میں ملوث 20ہزار سے زائد افراد کے خلاف کارروائی کی گئی ہے جن میں چار سو چالیس انتہائی اعلیٰ حکام تھے ‘ آٹھ ہزار نو سو اس سے نچلی سطح کے لوگ تھے اور یہ سارے کرپٹ افسران کو ان کی کرپشن پر سزائیں بھی دی گئی ہیں،19ویں قومی کانگریس اجلاس میں وفود کی شمولیت سے پارٹی میں اعتماد کی فضا میں مزید بہتری آئی ہے پاکستان میں تعینات چینی سفیر یائو جنگ نے کہا کہریاستوں کے تعلقات دونوں طرف کے عوام کے اعتماد کی وجہ سے آگے بڑھتے ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان اور چین باہمی تعلقات کو مزید مضبوط کرکے خطے میں بہترین دوستی کی مثال قائم کرسکتے ہیں۔ چیئرمین پارلیمنٹری کمیٹی سی پیک سینیٹر مشاہد حسین سید کی طرف سے مقامی ہوٹل میںچین کی کمیونسٹ پارٹی کے وفد کے اعزاز میں دئیے گئے استقبالیہ سے خطاب کر رہے تھے ۔چینی کمیونسٹ پارٹی کے اسسٹنٹ منسٹر انٹرنیشنل ڈیپارٹمنٹ وانگ یاجون نے 19ویں قومی کانگریس اجلاس پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ کامیاب پر مبارکباد دینے پر پاکستان کا شکریہ ادا کرتا ہوں‘ 19ویں کانگریس پارٹی اجلاس کے بعد پوری دنیا سے ایک ہزار سے زائد مبارکبادی خطوط سمیت چار سو سیاسی جماعتوں کے قائدین اور سو ممالک نے تہنیتی پیغامات بھیجے‘ کمیونسٹ پارٹی کی 19ویں کانگریس کے اجلاس میں بڑی تعداد میں وفود کی شمولیت سے پارٹی میں اعتماد کی فضا میں مزید بہتری آئی ہے ‘ سات مرکزی گول رکھے گئے تھے اور اسی وجہ سے ان مقاصد کے حصول کے لئے ترجیحی بنیادوں پر کوششیں شروع کردی گئی ہیں‘ شی جن پنگ کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ سوشلزم کو چینی خصوصیات کے ساتھ آگے بڑھانے میں شی جن پنگ نے اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین کی معیشت کو بہتری کی جانب لے کر آئے ہیں اسی وجہ سے چین دنیا کی دوسری بڑی معیشت بن چکا ہے۔ سائنس و ٹیکنالوجی کے میدان میں بھی چین نے بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ گزشتہ پانچ سال میں 66ملین لوگوں کو غربت سے نکالا ہے‘ پیرس معاہدے پر سب سے پہلے دستخط چین نے کئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کرپشن کے حوالے سے 20ہزار سے زائد افراد کے خلاف کارروائی کی گئی ہے جن میں چار سو چالیس انتہائی اعلیٰ حکام تھے ‘ آٹھ ہزار نو سو اس سے نچلی سطح کے لوگ تھے اور یہ سارے کرپٹ افسران کو ان کی کرپشن پر سزائیں بھی دی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پوری دنیا کے ساتھ برابری کی بنیاد پر بہتر تعلقات چاہتے ہیں۔ میں نے لاہور کا دورہ کیا اور وہاں میں نے مشاہدہ کیا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے ثمرات پاکستانی عوام کو ملنا شروع ہوچکے ہیں۔

جس طرح لاہور کے عوام مستفید ہورہے ہیں پاکستان کے دوسرے صوبے بھی اسی طرح مستفید ہورہے ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ لاہور کے دورے کے دوران وہاں سکول کے بچوں نے جب ہمیں دیکھا تو پاک چین دوستی زندہ باد کا نعرہ لگایا۔ میں نے ان سے پوچھا کہ کیا کبھی آپ چین گئے ہیں تو انہوں نے کہا کہ نہیں گئے۔ پھر میں نے ان سے استفسار کیا کہ آپ چین کے حوالے سے کیا جانتے ہیں ان بچوں نے جواب دیا کہ دیوار چین اور سلک روٹ کے حوالے سے جانتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ زیادہ آبادی کی وجہ سے ہمیں ایک منجھے ہوئے لیڈر کی ضرورت تھی اور شی جن پنگ کی صورت میں ہمیں وہ لیڈر شپ میسر آچکی ہے اور ان کی قیادت میں چین اپنے مقاصد میں کامیابی حاصل کرے گا۔ پاکستانی مفادات کے تحفظ کے لئے چین ہر ممکن مدد فراہم کرے گا ہمیں اپنے تعلقات کو مزید مضبوط اور بہتر بنانا ہوگا تاکہ اقتصادی راہداری کے خلاف برسرپیکار اندرونی اور بیرونی عناصر سے اس منصوبے کو محفوظ رکھ سکیں۔

ہمیں اپنی دوستی کا ایک مضبوط ستون تعمیر کرنا ہوگا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پوری دنیا کے عوام کے لئے چین میں سرمایہ کاری اور روزگار کے مواقع موجود ہیں۔ چین میں پانچ سو سمارٹ شہر تعمیر کئے جائیں گے۔ سی پیک منصوبوں میں ہمارے ماہر انجینئرز کام کررہے ہیں اور یہی انجینئرز بیلٹ اینڈ روڈ منصوبوں میں بھی کام کرچکے ہیں لہذا ان منصوبوں میں کرپشن کا تصور ہی نہیں ہے۔

پاکستان میں تعینات چینی سفیر یائو جنگ نے کہا کہ پاکستان کے حوالے سے جاننے کے لئے میںنے علامہ اقبال اور قائد اعظم محمد علی جناح کی کتابوں سے استفادہ کیا ہے جس سے مجھے پاکستان کا طرز معاشرت ‘ ثقافت اور دیگر شعبوں کو سمجھنے میں مدد ملی۔ ریاستوں کے تعلقات دونوں طرف کے عوام کے اعتماد کی وجہ سے آگے بڑھتے ہیں۔ پاکستان اور چین باہمی تعلقات کو مزید مضبوط کرکے خطے میں بہترین دوستی کی مثال قائم کرسکتے ہیں۔