پاک۔چین اقتصادی راہداری دونوں ممالک کے وسیع تر مفاد میں ہے، دہشت گردی خطے کی امن اور ترقی کے لیے بڑا خطرہ ہے

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی چینی کمیونسٹ پارٹی کی سنٹرل کمیٹی برائے انٹرنیشنل ڈیپارٹمنٹ کے نائب وزیر یاجون وانگ کی قیادت میں چھ رکنی پارلیمانی وفد سے گفتگو

پیر 11 دسمبر 2017 15:59

پاک۔چین اقتصادی راہداری دونوں ممالک کے وسیع تر مفاد میں ہے، دہشت گردی ..
ْاسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2017ء) یکرقومی اسمبلی سردارایازصادق نے کہاہے کہ پاک۔چین اقتصادی راہداری دونوں ممالک کے وسیع تر مفادمیں ہے جس سے عام آد می کے روزگار زندگی پر مثبت اثرات مرتب ہونگے،دہشت گردی خطے کی امن اور ترقی کے لیے بڑا خطر ہ ہے ، جس کے خاتمے کے لیے پاکستان نبردآزما ہے۔یہ بات انہوں نے پیرکویہاں چینی کمیونسٹ پارٹی کی سنٹرل کمیٹی برائے انٹرنیشنل ڈیپارٹمنٹ کینائب وزیر یاجون وانگ کی قیادت میں چھ رکنی پارلیمانی وفد سے گفتگو میں کہی۔

ملاقات میں دوطرفہ تعلقات ،علاقائی ترقی سمیت دیگراہم موضوعات پرتفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔وفد سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان چین کے ساتھ اپنے قریبی تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے، پاک۔

(جاری ہے)

چین اقتصادی راہداری دونوں ممالک کے وسیع تر مفادمیں ہے، جس سے عام آد می کے روزگار زندگی پر مثبت اثرات مرتب ہونگے ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان دیگر شعبوں میں بھی چین کے ساتھ اپنے تعاون کو وسیع بنیادوں پر جاری رکھنا چاہتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ دہشتگردی خطے کی امن اور ترقی کے لیے بڑا خطر ہ ہے ، جس کے خاتمے کے لیے پاکستان نبردآزما ہے ،پاکستان کی قومی اسمبلی رواں ماہ دہشت گردی اور علاقائی سیکیورٹی سے متعلق معاملات کو بہتر بنانے کے لیے پانچ ملکی سپیکرز کانفرنس منعقد کروا رہی ہے جس میں چین، ترکی ، روس ، افغانستان،اور ایران کے سپیکرزکو مدعو کیا گیاہے۔ چینی کمیونسٹ پارٹی کی سنٹرل کمیٹی برائے انٹرنیشنل ڈیپارٹمنٹ کے اسسٹنٹ منسٹریاجون وانگ نے اس موقع پرکہاکہ چین پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مزید مستحکم اور مضبوط بنانے کا خواہاں ہے، چینی عوام اور پارلیمنٹ پاکستان کے ساتھ گہر ی وابستگی رکھتے ہیں ، چین پاکستان کے ساتھ ہر شعبے میں تعاؤن کو جاری رکھے گا ۔

انہوں نے کہاکہ پاک۔ چین اقتصادی راہداری سے خطے میں بسنے والے تما م ممالک مستفید ہونگے اوراس منصوبے کی تکمیل سے دنیامیں ترقی کی نئی رائیں کھلیں گی۔