تیل کے پانچ نئے کنوئیں تلاش کئے گئے ہیں، 4143 بیرل خام تیل اور 891 ایم سی سی ایف گیس پیدا ہوگی، او جی ڈی سی ایل

پیر 11 دسمبر 2017 15:59

تیل کے پانچ نئے کنوئیں تلاش کئے گئے ہیں، 4143 بیرل خام تیل اور 891 ایم سی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2017ء) آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی (او جی ڈی سی ایل) نے تیل کے پانچ نئے کنوئیں تلاش کئے ہیں جن سے 4143 بیرل خام تیل اور 891 ایم سی سی ایف گیس پیدا ہوگی۔ او جی ڈی سی ایل نے رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں یہ کنوئیں دریافت کئے ہیں جس سے ملک کی بڑھتی ہوئی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے میں مدد ملے گی۔

(جاری ہے)

پیر کو او جی ڈی سی ایل کے سرکاری ذرائع نے ’’اے پی پی‘‘ کو بتایا کہ یہ تیل کے کنوئیں پکھرو 1-، ڈچرا پور 3-، چانڈا ۔4، قادر پور۔58 اور ایچ آر ایل 12- میں دریافت کئے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں تیل کی روزانہ پیداوار 42529 بیرل تک پہنچ گئی ہے جو کہ گزشتہ سال کے اس عرصہ کے مقابلے میں 6 فیصد زیادہ ہے جبکہ ایل پی جی کی پیداوار میں اس عرصہ کے دوران 73 فیصد اضافہ ہوا۔

متعلقہ عنوان :