ابوظہبی ، خاتون کا گلا گھونٹ کر قتل ، 7 افراد گرفتار

Sadia Abbas سعدیہ عباس پیر 11 دسمبر 2017 15:22

ابوظہبی ، خاتون کا گلا گھونٹ کر قتل ، 7 افراد گرفتار
ابوظہبی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11 دسمبر 2017ء) مقامی ذرائع کے مطابق ابوظہبی پولیس نے ایک خاتون کو اسکے اپنے ہی گھر میں گلا دبا کر مارنے کے جرم میں ملوث سات لوگوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتار ہونے والوں میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔
ابوظہبی پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ مرنے والی خاتون گرفتار ہونے والی خاتون کے ساتھ ہی رہتی تھی اور اس خاتون نے چوری اور قتل کرنے کی غرض سے اپنے باقی امارتی دوستوں کو فلیٹ پر بلایا تھا۔

(جاری ہے)

ابو ظہبی پولیس کے مجرمانہ تحقیق کے ڈیپارٹمنٹ کے ڈرایکٹر بریگیڈئیر جنرل طارق خلفان ال گوئل نے مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مقتولہ کے متعلق معلومات پولیس کو حاصل ہو گئیں ہیں ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ مرنے والی خاتون کی عمر 38 سال تھی اوراسکا تعلق متحدہ عرب امارات سے ہی تھا ۔ اسکے علاوہ پولیس نے جب گھر کی تلاشی لی تو انہیں پتہ چلا کہ مقتولہ کے گھر کا سامان ، کیش اور قیمتی زیورات وغیرہ غائب تھے۔جس پر پولیس نے تحقیقات کیں اور ان سات افراد کو گرفتار کیا ۔ پولیس نے کیس کی مزید کاروائی کے لیے اسے پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :