پاکستان کے سرحدی گاؤں مہت پور پر بندروں کا حملہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 11 دسمبر 2017 15:06

پاکستان کے سرحدی گاؤں مہت پور پر بندروں کا حملہ
نارووال (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11 دسمبر 2017ء) : پاکستان کے سرحدی گاؤں مہت پور پر بندروں نے حملہ کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق بندروں نے گھروں میں گھُس کر کھانے پینے کی اشیا اُٹھا لیں۔

(جاری ہے)

بندر گاؤں کی گلیوں میں بھاگنے کے ساتھ ساتھ اُچھل کُود کرنے لگے۔ بندروں کو دیکھتے ہیں دیہاتیوں نے ان پر حملہ بھی کیا جس کے بعد بندروں نے مزید اودھم مچایا ۔ بندروں کے علاقہ میں آنے سے اہل علاقہ کافی پریشانی کا شکار ہوئے۔ اہل دیہات کی بڑی تعداد بندروں کو پکڑنے یا انہیں روکنے میں ناکام رہی۔

متعلقہ عنوان :