سی این جی سٹیشنوں کی بندش کے باعث ٹرانسپوٹروں کی جانب سے ڈبل کرائے وصول کرنے کا سلسلہ جاری

پیر 11 دسمبر 2017 15:55

مانسہرہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2017ء) مانسہرہ سی این جی سٹیشنوں کی غیر معینہ مدت تک بندش کے باعث ٹرانسپوٹروں نے لوٹ مار کا بازار گرم کر رکھا ہے۔ مانسہرہ کے تمام روٹس پر کرایوں میں خودساختہ اضافہ کے خلاف عوام سراپا احتجاج بن گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق محکمہ سوئی نادرن گیس کی جانب سے ہزارہ کے تمام سی این جی سٹیشنوں کی بندش کے اعلان کے بعد مانسہرہ سمیت تمام روٹس پر چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ نے کرایوں میں خودساختہ اضافہ کر کے عوام کی چمڑی اتاری شروع کر رکھی ہے جس کے باعث ٹرانسپوٹروں اور مسافروں کے درمیان جھگڑے معمول بن گئے ہیں، پولیس کی جانب سے زائد کرایہ وصول کرنے والی پبلک ٹرانسپورٹ کے خلاف ابھی تک کوئی کارروائی دیکھنے میں نہیں آئی ہے۔

متعلقہ عنوان :