ڈی ایچ کیو ہسپتال کی چوکی میں تعینات پولیس اہلکار گھر بیٹھے تنخواہیں ڈکارنے لگے

پیر 11 دسمبر 2017 15:55

ایبٹ آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2017ء) ایبٹ آباد کی دوسری بڑی ہسپتال ڈی ایچ کیو میں پولیس چوکی کو تالے لگے رہتے ہیں۔

(جاری ہے)

مقامی لوگوں نے ڈی پی او ایبٹ آباد سے مطالبہ کیا ہے کہ پولیس چوکی ڈی ایچ کیو ہسپتال میں تعینات اہلکاروں کا قبلہ درست کرتے ہوئے انہیں ڈیوٹی کا پابند بنایا جائے، حادثات میں زخمی ہونے والے افراد رپورٹ کے اندراج کیلئے چوکی کے باہر ان کا انتظار کرتے رہتے ہیں، پولیس بھی ایف آئی آر کے اندراج تک ان کا علاج معالجہ کرنے سے کتراتی ہے۔

متعلقہ عنوان :