ایبٹ آباد کینٹ پولیس کی جانب سے منشیات کے خلاف ہفتہ وار مہم کا آغاز کل ہوگا

پیر 11 دسمبر 2017 15:55

ایبٹ آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2017ء) ایبٹ آباد کینٹ پولیس کی جانب سے منشیات کے خلاف ہفتہ وار مہم کا آغاز کل منگل سے ہو گا۔ ڈی پی او ایبٹ آباد سیّد اشفاق انور ایف آئی آر کے دفتر میں تقریب سے خطاب کریں گئے۔

(جاری ہے)

ڈی پی او ایبٹ آباد کے ترجمان اعظم میر کے مطابق دھوبی گھاٹ چوک میں ایک کھلی کچہری کا انعقاد کیا جا رہا ہے، کھلی کچہری میں ڈی پی او ایبٹ آباد سیّد اشفاق انور اور پولیس افسران ایبٹ آباد میں منشیات کے خاتمہ کیلئے ہفتہ وار مہم کا آغاز کریں گے جس میں ایبٹ آباد کے ہر شہری کو شرکت کی دعوت دی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :