منڈیاں میں ٹائر چور گروہ متحرک، تھانہ میرپور کے نوتعینات تھانیدار غافل

پیر 11 دسمبر 2017 15:50

ایبٹ آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2017ء) منڈیاں میں ٹائر چور گروہ متحرک ہو گیا، تھانہ میرپور کے نوتعینات تھانیدار لمبی تان کر سو گئے۔ چند روز قبل ایوب میڈیکل کمپلیکس کے قریب نامعلوم چور شانی ٹائر سروس سے اڑھائی لاکھ روپے مالیت کے گاڑیوں کے نئے ٹائر چوری کر کے فرار ہو گئے تھے، پولیس اطلاعی رپورٹ صرف روزنامچہ میں درج کرنے تک محدود ہے۔

(جاری ہے)

سابق ایس ایچ او میرپور ٹائر چور گروہ کی گرفتاری کیلئے اقدمات اٹھانے کی بجائے متاثرہ دکان ذیشان سے اپنی گاڑی کیلئے نئے ٹائروں کا تقاضا کر رہے ہیں۔ متاثرہ دکاندار کے مطابق اس نے خریدے گئے نئے ٹائروں کی تاحال ادائیگی بھی نہیں کی ہے اور پولیس کی تفتیشی ٹیم کو ’’نذرانہ‘‘ دینے کی بھی سکت نہیں ہے۔ ذرائع کے مطابق ٹائر چور گروہ نے حویلیاں میں بھی ٹائروں کی تین دکانوں میں بھی چوریاں کی ہیں۔ متاثرہ تاجر نے ڈی آئی جی ہزارہ اور ڈی پی او ایبٹ آباد سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹائر چورگروہ کی فوری گرفتاری کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں۔

متعلقہ عنوان :