سابق سپیکر میجر (ر) حبیب الله خان کے پرسنل سیکرٹری پر فائرنگ کرنے والی خاتون سمیت تین ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا

پیر 11 دسمبر 2017 15:50

سابق سپیکر میجر (ر) حبیب الله خان کے پرسنل سیکرٹری پر فائرنگ کرنے والی ..
ہری پور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2017ء) سابق سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی میجر (ر) حبیب الله خان کے پرسنل سیکرٹری پر فائرنگ کرنے والی خاتون سمیت تین ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا، ملزمان کے قبضہ سے واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ، موبائل فون اور سم برآمد کر لی گئی۔ تفصیلات کے مطابق چند روز قبل سابق سپیکر حبیب الله خان کے پرسنل سیکرٹری خالد رحمن اعوان ولد فضل الرحمن اعوانہ سکنہ محلہ کنڈکو کو ایک موبائل فون نمبر سے ڈھینڈہ روڈ پر واقع پلاٹ کی خرید و فروخت کیلئے میسجز آ رہے تھے، جب وہ اپنی گاڑی میں ہسپتال پہنچے تو وہاں دو اشخاص موجود تھے۔

انہوں نے کہا کہ پلاٹ کا قبضہ چھوڑو دو، ہم نے تمہارے سر کی قیمت 30 لاکھ روپے طے کی ہے جس میں سے 15 لاکھ روپے وصول کر چکے ہیں جبکہ 15 لاکھ روپے کی رقم بقایا ہیں مگر ہم تمہیں مارتے نہیں ہیں، ہمیں یہ رقم دے تو۔

(جاری ہے)

خالد رحمن نے انہیں بتایا کہ اس کے پاس اس وقت اتنی رقم موجود نہیں، وہ پانچ لاکھ روپے گھر سے جا کر آپ کو دے سکتے ہیں، وہ دونوں اشخاص کو گھر نزد سبزی منڈی لے آئے اور گھر کے عقبی دروازے سے باہر نکل کر اپنی گاڑی سے پستول نکال لیا، اسی اثناء میں دو اشخاص بھی عقبی دروازہ سے دوڑتے ہوئے باہر نکل آئے اور باارادہ قتل فائرنگ شروع کر دی۔

مدعی کی جانب سے جوابی فائرنگ سے ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔ فائرنگ سے قریبی واقع کالج کے طلباء میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ مدعی کی رپورٹ پر پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔ ڈی پی او خالد ہمدانی کی ہدایت پر سی سی ٹی وی کیمرے اور موبائل ریکارڈ سے تین ملزمان محمد اویس ولد گل زمان سکنہ جب ہلی، نوید احمد ولد صفیرا سکنہ مانسہرہ اور مسماة عاصمہ بی بی زوجہ ارشد سکنہ اپر رمضانی کو گرفتار کر کے واقعہ میں استعمال ہونے والا اسلحہ، موبائل اور سمیں برآمد کر لیں۔

متعلقہ عنوان :