عمران صاحب پارلیمنٹ پر حملہ کر کے پولیس والوں کے سر توڑنے سے انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش ہو کر شرم تو آئی ہو گی ،ْمریم اور نگزیب

پیر 11 دسمبر 2017 15:41

عمران صاحب پارلیمنٹ پر حملہ کر کے پولیس والوں کے سر توڑنے سے انسداد ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2017ء) وزیر مملکت برائے اطلاعا ت و نشریات مریم اور نگزیب نے کہا ہے کہ عمران صاحب پارلیمنٹ پر حملہ کر کے پولیس والوں کے سر توڑنے سے انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش ہو کر شرم تو آئی ہو گی ،ْ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ٹھیکیدار نہ بنیں جواب دیں کہ پارلیمنٹ پر حملہ کیوں کیا اور پولیس کو کیوں مارا عمران صاحب آپ عدالتوں کو کیا جواب دیں گے آپ تو عائشہ گلالئی کا جواب نہیں دے سکے۔

ایک بیان میں انہوںنے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ٹھیکیدار نہ بنیں جواب دیں کہ پارلیمنٹ پر حملہ کیوں کیا اور پولیس کو کیوں مارا انہو ں نے کہا کہ عمران صاحب آپ آج بھی کنٹینر پر کھڑے ہیں اور خیبر پختونخواہ کے سکولوں میں کم اندراج کی وجہ سے ایک ہزار سکول بند ہو گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

مریم اور نگزیب نے کہ اکہ عمران صاحب پوری عوام پارلیمنٹ اورقانون نافذ کرنے والوں پر حملہ کرنے والے کی سزا کے انتظار میں ہیں۔

انہوںنے کہا کہ عمران صاحب آپ کی جنگ اگر کرپشن کا خاتمہ ہوتی تو آپ خیبرپختونخواہ میں احتساب کمشن کو بند نہ کرتے جو آج تک بند ہے ۔انہوںنے کہاکہ عمران صاحب آپ اپنی ، اپنی حکومت اور اپنے وزراء کی کرپشن کو چھپانے کیلئے شور مچا رہے ہیں ۔مریم اور نگزیب نے کہاکہ عمران صاحب آپ تو خود اپنی پارٹی کی فنڈنگ کے لئے جوا کھیلنے کا اعتراف کر چکے ہیں ۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران صاحب آپ عدالتوں کو کیا جواب دیں گے آپ تو عائشہ گلالئی کا جواب نہیں دے سکے انہوںنے کہا کہ عمران صاحب جو آپ سے آپ کے عمال کا جواب مانگتا ہے اٴْس کو آپ یا تو بند کر دیتے ہیں یا گالی دیتے ہیں ۔انہوںنے کہا کہ عمران صاحب آپ نے تو اتنی بجلی بنانی تھی کہ پورے ملک نے استعمال کرنی تھی ،ْ اٴْس کا کیا ہوا،انہوںنے کہاکہ عمران صاحب آپ نے پچھلے چار سال میں اتنے جھوٹ بولیں ہیں کہ آپ کو اب شرم بھی نہیں آتی ۔

متعلقہ عنوان :