فوجیان میں پاکستانی طرز پر گڑ کی تیار ی

تصویر میں چینی بچوں کو بڑے شوق سے گڑکھاتے ہوئے دکھایا گیا ہے

پیر 11 دسمبر 2017 15:41

فوجیان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 دسمبر2017ء)چین کے جنوب مشرقی صوبے فوجیان کے ایک قصبے میں پاکستانی طرز پر گڑ بنایا جاتا ہے جس سے وہاں کے شہر ی بڑے شوق سے کھاتے ہیں ، اس سلسلے میں چین کی سرکاری نیوز ایجنسی کی طرف سے جاری ہونیوالی ایک تصویر میں چینی بچوں کو بڑے شوق سے گڑکھاتے ہوئے دکھایا گیا ہے،خبر میں کہا گیا ہے کہ ہانگ کو گائوں میں قدیم طرز پر گڑ تیار کیا جاتا ہے ، اس طریقے کے مطابق گنے کو بیلنے سے گزار کر اس کا رس نکالا جاتا ہے اور پھر اس رس کو بڑے بڑے کڑاہوں میں ڈال کر پکایا جاتا ہے اور ایک خاص مرحلے پر پہنچنے کے بعد اس رس کو کڑاہوں میں سے نکال کر کسی بڑے برتن میں ڈال دیا جاتا ہے اور وہاں پر اسے ٹھنڈا کرنے کیلئے ایک خاص طریقہ اختیار کیا جاتا ہے ، ٹھنڈ ا ہو نے پر اس کے ٹکڑے بنالئے جاتے ہیں اور اب یہ گڑ تیار ہے جس سے لوگ مزے مزے لے لے کر کھاتے ہیں ۔

(جاری ہے)

پاکستان میں بھی یہ طریقہ اختیار کیا جاتا ہے ، مارکیٹ میں گڑ چینی کی نسبت زیادہ قیمت پر فروخت ہوتا ہے ۔