سپریم کورٹ نے حدیبیہ پیپرز کیس پر ٹی وی ٹاک شوز میں بات کرنے پر پابندی عائد کر دی

کیس کے حقائق پر بات نہیں کی جاسکتی، پیمرا سپریم کورٹ کے حکم پر عملدرآمد کو یقینی بنائے،جسٹس قاضی فائز عیسیٰ

پیر 11 دسمبر 2017 15:34

سپریم کورٹ نے حدیبیہ پیپرز کیس پر ٹی وی ٹاک شوز میں بات کرنے پر پابندی ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 دسمبر2017ء) سپریم کورٹ نے حدیبیہ ریفرنس سے متعلق لائیو ٹاک شوز پر پابندی عائد کردی، صرف حدیبیہ کیس کی رپورٹنگ کی اجازت ہوگی، لیکن اس کیس کے میرٹ پر کوئی بات چیت نہیں کی جاسکتی۔

(جاری ہے)

پیر کو سپریم کورٹ نے حدیبیہ کیس ریفرنس کی سماعت کے دوران کیس سے متعلق لائیو ٹاک شوز پر پابندی عائد کردی، عدالت نے کہا کہ صرف حدیبیہ کیس کی رپورٹنگ کی اجازت ہوگی۔ عدالت نے کہا کہ ٹاک شوز میں اس کیس کے میرٹ اور کیس کے حقائق پر بات نہیں کی جاسکتی، پیمرا سپریم کورٹ کے حکم پر عملدرآمد کو یقینی بنائے۔

متعلقہ عنوان :