Live Updates

ْ عمران خان کمزور کیس کو تقویت دینے کیلئے کاغذات پیش نہیں کر سکتے، سردار لطیف کھوسہ

سارا کیس اخباری تراشوں پر کیا گیا ،یہ کاغذات جعلی اور من گھڑت بنائے گئے ، عمران خان اتنا یوٹرن لیتے رہے تو یہ سیاسی پختگی نہیں ، قوم کوگھمبیر صورتحال سے نکالنے والی قیادت کی ضرورت ہے ضیاء للہ آفریدی کے وکیل سردار لطیف کھوسہ کی الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو

پیر 11 دسمبر 2017 15:34

ْ عمران خان کمزور کیس کو تقویت دینے کیلئے   کاغذات پیش نہیں کر سکتے، ..
اسلام آبا د(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 دسمبر2017ء) رکن خیبر پختونخوا اسمبلی ضیاء للہ آفریدی کے وکیل سردار لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ عمران خان کمزور کیس کو تقویت دینے کے لئے جیب سے نکال کر کاغذات پیش نہیں کر سکتے، یہ کاغذات جعلی اور من گھڑت بنائے گئے ہیں، عمران خان کو الیکشن کمیشن آکر تصدیق کرنا ہو گی کہ انہوں نے ضیاء اللہ آفریدی کو پار ٹی سے نکال دیا تھا ، سارا کیس اخباری تراشوں پر کیا گیا ہے،، عمران خان اتنا یوٹرن لیتے رہے تو یہ سیاسی پختگی نہیں ، قوم کو ایسی قیادت کی ضرورت ہے جو لوگوں کو گھمبیر صورتحال سے نکال سکے۔

تفصیلات کے مطابق پیر کو الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سردار لطیف کھوسہ نے کہا کہ آج ہم نے عمران خان کی جانب سے دی گئی دو درخواستوں پر جواب جمع کرادیا ہے ، ہم نے کہا ہے کہ کمزور کیس کو اس طرح تقویت دینے کے لئے وہ جیب سے نکال کر کاغذات پیش نہیں کر سکتے، کیس کمزور ہے اس کا یہ مطلب نہیں کہ جب دل چاہے کاغذات جمع کرا دیں ، ہم نے کہا کہ یہ کاغذات جعلی اور من گھڑت بنائے گئے ہیں ، لطیف کھوسہ نے کہا کہ عمران خان کو الیکشن کمیشن آکر تصدیق کرنا ہو گی کہ انہوں نے ضیاء اللہ آفریدی کو پار ٹی سے نکال دیا تھا ، سارا کیس اخباری تراشوں پر کیا گیا ہے ، ضیاء اللہ آفریدی کے خلاف ریفرنس کس بات کا کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

لطیف کھوسہ نے کہا کہ ضیاء اللہ آفریدی نے ہمیشہ حکومت کی بد عنوانیوں پر تنقید کی ،پی ٹی آئی خود اپنے منشور کے خلاف کام کر تی ہے اس پر انہوں نے بات کی ، عمران خان اتنا یوٹرن لیتے رہے تو یہ سیاسی پختگی نہیں ، قوم کو ایسی قیادت کی ضرورت ہے جو لوگوں کو گھمبیر صورتحال سے نکال سکے
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات