Live Updates

آج کے دور میں کارکردگی بولتی ہے اس کا ثبوت نہیں دینا پڑتا‘

سیاستدانوں کو شہیدوں کی قربا نیاں رائیگاں نہیں جانے دینی چاہئے‘ 350 ڈیم بنانے کا دعویٰ کرنے والے عمران خان نے ایک ڈیم بھی نہیں بنایا‘ ووٹ کی طاقت پر یقین مستحکم ہونے سے ہی ملک ترقی کر یگا،مسلم لیگ (ن) کے رہنماحمزہ شہباز کا لیپ ٹاپ تقسیم کی تقریب سے خطاب

پیر 11 دسمبر 2017 15:34

آج کے دور میں کارکردگی بولتی ہے اس کا ثبوت نہیں دینا پڑتا‘
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 دسمبر2017ء) مسلم لیگ (ن) کے رہنما حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ آج کے دور میں کارکردگی بولتی ہے اس کا ثبوت نہیں دینا پڑتا‘ سیاستدانوں کو شہیدوں کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دینا چاہئے‘ 350 ڈیم بنانے کا دعویٰ کرنے والے عمران خان نے ایک ڈیم بھی نہیں بنایا‘ ووٹ کی طاقت پر یقین مستحکم ہونے سے ہی ملک ترقی کر یگا۔

پیر کو حمزہ شہباز نے ایوان اقبال میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا ایمان ہے پیسہ دنیا میں رہ جائے گا اعمال ساتھ جائیں گے۔ سیاست سچ پر مبنی ہونی چاہئے اور اس کے لئے خدمت کا جذبہ ہونا چاہئے ۔2018 کے بعد تعلیم کے بجٹ میں ساڑھے چار گنا اضافہ کیا گیا آج کے دور میں کارکردگی بولتی ہے اس کا ثبوت نہیں دینا پڑتا۔

(جاری ہے)

مشرف دور میں آٹھ سال تک ریکارڈ کنگھالنے کے باجود ہمارے خلاف کچھ نہیں ملا۔ عوام نے اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرنا ہے۔ ملک کی خاطر جان کی قربانی دینے والوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ سیاستدانوں کو ان شہیدوں کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دینا چاہئے۔ ماضی کی حکومتیں سی پیک یا کوئی دوسرا ترقیاتی منصوبہ نہیں لاسکیں۔ تین سو پچاس ڈیم بنانے کا دعویٰ کرنے والے عمران خان نے ایک ڈیم بھی نہیں بنایا۔

سرمایہ کار کسی بھی ملک کا امن و استحکام دیکھ کر راغب ہوتے ہیں۔ پالیسیوں کے تسلسل سے ہی ملکی معیشت میں استحکام آتا ہے۔ ووٹ کی طاقت پر یقین مستحکم ہونے سے ہی ملک ترقی کرے گا۔ آج کراچی کے حالات ماضی کی نسبت بہت بہتر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے ناسور کا تعلیم کو عام کرنے سے ہی مقابلہ کیا جاسکتا ہے۔ ملک دشمنوں کو پاکستان کی ترقی کھٹک رہی ہے پاکستان کی ترقی کے منصوبے تیزی سے مکمل ہورہے ہیں پاکستان کو دھرنوں کی سیاست نہیں بلکہ اتحاد کی ضرورت ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات